Urdu News

ام اقراء اپنے کالج میں اول پوزیشن پانے پر اعزاز سے سرفراز

ام اقراء اپنے والد طارق بارہ بنکوی کے ساتھ اعزاز لیتی ہوئیں

انٹر کے امتحان  میں اپنے کالج میں سب سے  زیادہ نمبر لانے  والی ام اقراء  کو سابق ممبرانِ اسمبلی شرد کمار اوستھی اور شیو  کرن سنگھ نے مشترکہ  طور پراعزاز سے نوازا

بارہ بنکی :(ابوشحمہ انصاری)

 بارہ بنکی کے قصبہ سعادت گنج  میں واقع شری گاندھی پنچایت انٹر کالج میں انٹر میڈیٹ کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر لاکر کالج ٹاپ کرنے والی طالبہ ام  اقراء کو سابق ممبرانِ اسمبلی محترم شرد کمار اوستھی صاحب اور محترم شیو کرن سنگھ صاحب نے مشترکہ طور پراعزاز  سے نوازا ۔

اس موقع پر کالج کے صدر محترم کوشل کشور ترپاٹھی صاحب، محترم وکرم بہادر  سنگھ ددّو صاحب ، منیجر محترم سنتوش کمار اوستھی صاحب، کالج پرنسپل محترم سنتوش کمار مشرا صاحب اور کالج اسٹاف سمیت ضلع کی کئی نامور اور معزز ہستیاں موجود تھیں۔

Recommended