ڈاکٹرذاکر ہاؤس نے جیتافائنل بیت بازی مقابلہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپارٹمنٹ آف ٹیچر ٹریننگ اینڈ نان فارمل ایجوکیشن (آئی اے ایس ای) کی انجمن تعلیم وتربیت کے تحت انٹر ہاؤس مقابلہ ڈپارٹمنٹ کے سلامت اللہ ہال میں منعقد ہوا۔یہ پروگرام گاندھی ہاؤس اور خواجہ غلام السیدین ہاؤس نے مشترکہ طورپر کیاتھا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی روایت کے مطابق شکیل الرحمان نے پروگرام کا افتتاح قرآن پاک کی تلاوت سے کیا۔اس بیت بازی مقابلے میں کل 8 ہاؤس شریک ہوئے؛ (1) گاندھی ہاؤس، (2) نہروہاؤس،(3) مولاناابوالکلام آزاد ہاؤس،(4) ڈاکٹر ذاکرحسین ہاؤس،(5) خواجہ غلام السیدین ہاؤس، (6) ڈاکٹر سعید انصاری ہاؤس، (7) مجیب ہاؤس اور(8) اجمل ہاؤس۔پہلامرحلہ کوالیفائنگ تھا، دوسرا مرحلہ سیمی فائنل اور تیسرا مرحلہ فائنل کا تھا۔سبھی ہاؤسیز نے پورے جو ش وولولے سے اس مقابلے میں شرکت کی۔
ڈاکٹرذاکر حسین ہاؤس نے اپنے معیاری اور کلاسیکی اشعارکی پیش کش سے جج صاحبان اور شرکا کے دل جیت لیے اور فاتح ہو کر فائنل کا تمغہ اپنے نام کیا۔نہرہاؤس دوسرے نمبر پر رہا جب کہ گاندھی ہاؤس کے تیسرے نمبر پر۔ڈاکٹر زہرہ اور ڈاکٹرآفتاب عالم منیری نے حکم کے فرائض بہترین طریقے سے انجام دیے۔صدرشعبہ پروفیسر ناہید ظہورنے شرکا کو خطاب کیااور بیت بازی جیسے دیگر پروگراموں کے ذریعے اردوزبان کے فروغ میں ڈپارٹمنٹ کے رول کو تفصیل سے پیش کیا۔
اس پروگرام میں سی سی اے کوآرڈینیٹرز ڈاکٹر تبسم نقی اور ڈاکٹر عارف محمد، این ایس ایس کوآرڈینیٹرز ڈاکٹر روحی فاطمہ اور ڈاکٹر رئیسہ خان، پروفیسر گرجیت کور، پروفیسر مہنازانصاری، ڈاکٹر شادمہ یاسمین، ڈاکٹر عائشہ، ڈاکٹر ارم خاں، ڈاکٹرنازمین فاطمہ، ڈاکٹر انصاراحمد، ڈاکٹرمحمد اویس صدیقی، ڈاکٹر ڈوری لال، ڈاکٹراجیت کمار، ڈپارٹمنٹ کے سبھی اساتذہ، بی ایڈ جنرل، بی ایڈ اسپیشل، بی ایڈ نرسی اور ڈی ایل ایڈ کے سبھی زیر تربیت معلمین ومعلمات نے شرکت کی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…