Urdu News

مرکزی وزیر تعلیم نے آج نپُن بھارت پروگرام لانچ کیا

مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے آج ورچوول طریقے سے نیشنل انیشی ایٹیو فار پروفیشیئسی ان ریڈنگ ود انڈر اسٹینڈنگ اینڈ نیومریسی (نپُن بھارت) لانچ کیا

   مرکزی وزیر تعلیم  رمیش پوکھریال نشنک نے آج ورچوول طریقے سے نیشنل انیشی ایٹیو  فار  پروفیشیئسی ان ریڈنگ ود انڈر اسٹینڈنگ اینڈ نیومریسی (نپُن بھارت) لانچ  کیا جس کا مقصد  اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ  ملک میں ہر ایک بچہ 27۔2026 تک  گریڈ۔3 کے آخر تک  بنیادی خواندگی اور  نیومریسی  آموزش حاصل کرسکے۔ نیشنل مشن کا آغاز  وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے، محترمہ انیتا کاروا، سکریٹری (ایس ایل اینڈ ایل)، وزارت ، تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے سینئر افسران ،  سینئر پالیسی سازوں اور  اداروں کے سربراہان کی موجودگی میں کیا گیا۔  سمرگ شکشا اسکیم کے تحت  شروع کیا گیا یہ مشن اسکولی تعلیم کے  بنیادی سالوں میں بچوں کو  رسائی فراہم کرانے اور انہیں تعلیم میں برقرار رکھنے ، اساتذہ کی صلاحیت ساز،  اعلی معیار کا اور گونا گوں  طالب علم  اور استاد  کے وسائل/ آموزشی مواد  تیار کرنے  اور  آموزشی نتائج حاصل کرنے میں ہر ایک بچے کی ترقی کا پتہ لگانے  پر  فوکس کرے گا۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VFHU.jpg

 

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ  نپن بھارت کا مقصد 3 سے 9 سال تک کے بچوں کی  آموزشی ضرورتوں کو پورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زبان ، خواندگی اور  نیومریسی کی بنیادی مہارتوں کو فروغ دینے کے لئے  اساتذہ کو ہر ایک بچے پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے جس سے  انہیں بہتر پڑھنے اور لکھنے والا بننے میں مدد ملے گی۔ نپن بھارت کا مقصد بنیادی سطح پر آموزش کے تجربے  کو جامع ، مربوط  ، شمولیت والا  اور دلچسپ بنانا ہے۔

جناب پوکھریال نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں  سبھی بچوں  کے لئے بنیادی خواندگی خواندگی اور نیومریسی  کا مقصد حاصل کرنے کو  ایک فوری قومی مشن بنانے  کی بات کہی گئی ہے۔اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے  محکمے نے  نافذ کرنے والے پارٹنرز، ماہرین کے مشورے سے نپن بھارت کے تحت جامع رہنما خطوط تیار کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  سال 22۔2021 میں  بنیادی سطح کے  مختلف پروگراموں کے نفاذ کے لئے  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو سمرگ شکشا اسکیم کے تحت  2688.18  کروڑ روپے کی منظوری پہلے ہی دی جاچکی ہے۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے  جناب دھوترے نے کہا کہ  معیاری تعلیم  مضبوط ملک کی بنیاد ہوتی  ہے اور  خواندگی اور نیو مریسی کی ماہرتوں میں بنیادی تعلیم  اس کا بنیادی عنصر ہوتی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ آئندہ برسوں میں  یہ مشن  ہماری اسکولی تعلیم کا نظریہ تبدیل کردے گا اور  21 ویں صدی کے بھارت پر زبردست اثر ڈالے گا۔ جناب دھوترے نے اس بات پر زور دیا کہ نپن بھارت نہ صرف طلبا پر  اعلی تعلیم کے لئے  زبردست کارنامے انجام دینے  میں مدد کرے گا بلکہ  یہ ہمارے طلبا کو عالمی  سطح پر  مسابقت کے لائق بھی بنائے گا۔

نپن بھارت کی کامیابی کا انحصار بنیادی طور پر اساتذہ پر ہوگا۔ اس لئے اساتذہ کی صلاحیت سازی پر خصوصی زور دیا  جائے گا۔ اس سلسلے میں این سی ای آر ٹی کے ذریعہ  نشٹھا کے تحت  بنیادی خواندگی اور نیومریسی کے لئے ایک خصوصی پیکج تیار کیا جارہا ہے اور  اس سال  اس سلسلے میں  پری پرائمری سے لیکر پرائمری گریڈ تک  پڑھانے والے  تقریباً 25 لاکھ اساتذہ  کو تربیت دی جائے گی۔

Recommended