مرکزی وزیر تعلیم شری رمیش پوکھریال ’‘نشنک‘ نے آج نئی دہلی عالمی کتاب میلہ 2021 – ورچؤل ایڈیشن کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے اس بات کی تعریف کی کہ ’نیشنل ایجوکیشن پالیسی-2020‘ نئی دہلی عالمی کتاب میلہ 2021 کا مرکزی موضوع ہے۔ این ای پی پر بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا، یہ دنیا کی سب سے بڑی اصلاح کے طور پر ابھری ہے، جس سے ہندوستان کو نہ صرف علمی مرکز کے طور پر ترقی کرے گا بلکہ اس سے سیکھنے والوں کو مثالی اور عالمی شہری بننے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا قول یاد کرتے ہوئے کہ، ’جو پڑھتا ہے، وہ قوم کی رہنمائی کرتا ہے‘، وزیر موصوف نے کہا کہ جس میں لکھنے، پڑھنے اور سوچنے کی صلاحیت ہے وہ کسی بھی میدان میں رہنمائی کر سکتا ہے۔
شری پوکھریال نے نیشنل بک ٹرسٹ اور اس کی پوری ٹیم کو کتاب میلے کے ورچؤل ایڈیشن کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ انھوں نے قوم کو معیاری مواد فراہم کرنے اور علاقائی ہندوستانی زبانوں کو فروغ دینے کی جانب کام کرنے کے لیے بھی این بی ٹی کی کوششوں کی تعریف کی۔
وزیر موصوف نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ کی پالیسی کے تحت این بی ٹی کے ذریعہ شائع کردہ 17 دو لسانی کتابوں کو بھی لانچ کیا۔ ان کتابوں کو این ای پی 2020 کے رہنما خطوط کے مطابق بچوں کے لیے دو لسانی ایڈیشن سیریز کے تحت دو لسانی شکل میں شائع کیا گیا ہے جس کا مقصد ملک کے کثیر لسانی تانے بانے کی مناسبت سے بچوں کے لیے اضافی مطالعاتی مواد تیار کرنا ہے۔
پروفیسر گووند پرساد شرما نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان دنیا میں کتابوں کا تیسرا سب سے بڑا پبلشر ہے اور اس طرح ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ان کتابوں کے ذریعہ ہم ایسا مواد تیار کرتے ہیں جو ہماری زر خیز ثقافت اور روایات کو آگے لے جاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس سال کے این ڈی ڈبلیو بی ایف 2021 کا مرکزی خیال نیشنل ایجوکیشن پالیسی ہے تاکہ مختلف عمر کے لوگوں کے لیے اشاعت کے ذریعہ اس کے نفاذ کی حرکیات پر گفتگو کی جا سکے۔
ڈائرکٹر این بی ٹی، شری یوراج ملک نے اپنی تقریر میں کہا کہ نیشنل ایجوکیشن پالیسی-2020 کے طور پر این ڈی ڈبلیو بی ایف-2021 کا مرکزی موضوع نئی ایجوکیشن پالیسی کے وژن کے ساتھ کتاب پڑھنے کے کلچر کے لیے وقف ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ این ڈی ڈبلیو بی ایف-2021 کے ذریعہ این بی ٹی نئی ایجوکیشن پالیسی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بڑی تعداد میں مصنفین، لکھاریوں، 20 سے زائد ویبینار، سیمنار اور کانکلیو کی میزبانی کرے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملک کے علمی شراکت دار کی حیثیت سے، علم کی تخلیق کے ساتھ علم کی تبلیغ کے لیے اقدامات کرنا این بی ٹی کی ذمہ داری ہے۔
نئی دہلی عالمی کتاب میلہ 2021-ورچؤل ایڈیشن (6 سے 9 مارچ 2021) ورچؤل پلیٹ فارم پر 24×7 دستیاب رہے گامرکزی وزیر تعلیم شری رمیش پوکھریال ’‘نشنک‘ نے آج نئی دہلی عالمی کتاب میلہ 2021 – ورچؤل ایڈیشن کا افتتاح کیا۔

نئی دہلی عالمی کتاب میلہ 2021-ورچؤل ایڈیشن (6 سے 9 مارچ 2021) ورچؤل پلیٹ فارم پر 24×7 دستیاب رہے گا