نئی دہلی، یکم اپریل: مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال 'نشنک' نے آج این سی ٹی ای ویب پورٹل "مائی این ای پی 2020" پلیٹ فارم کا افتتاح کیا۔ یہ پلیٹ فارم اساتذہ کے لیے قومی پیشہ ورانہ معیارات برائے اساتذہ (این پی ایس ٹی) اور قومی مشن برائے مینٹرنگ پروگرام کی رکنیت (این ایم ایم) کا مسودہ تیار کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈروں سے تجاویز/ان پٹ/رکینیت مدعو کرتا ہے۔ "مائی این ای پی" پلیٹ فارم یکم اپریل سے 15 مئی 2021 تک فعال رہے گا۔
ڈیجیٹل کونسلنگ کے اس عمل میں تعلیمی شعبے میں مستقل اور مثبت تبدیلی کے لیے اساتذہ کی پالیسی پر دستاویزات تیار کرنے کی خاطر اساتذہ، تعلیمی پیشہ ور افراد، ماہرین تعلیم اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی شرکت کا تصور کیا گیا ہے۔ این سی ٹی ای افراد/ تنظیموں کے ساتھ مشاورت سے کام کرے گا جو این ای پی 2020 کی مذکورہ بالا دو بڑی تجاویز پر دستاویزات تیار کرے گا۔
ماہر کمیٹی مشاورتی مدت کے دوران جمع کردہ معلومات کا جامع جائزہ لے گی اور آخر میں عوامی جائزے کے لیے ایک مسودہ تیار کرے گی۔ اسٹیک ہولڈروں کی جانب سے تبصرے موصول ہونے کے بعد ان کو نوٹیفکیشن کے لیے حتمی مسودہ تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا