Urdu News

جناب دھرمیندر پردھان کل سوروزہ مطالعاتی مہم’پڑھے بھارت‘ کا آغاز کریں گے

تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان

 

 

تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان یکم جنوری 2022 کو مطالعے کی سوروزہ مہم ’’پڑھے بھارت‘‘ کا آغاز کریں گے۔ مطالعے کی سو روزہ مہم طلبا میں مطالعے کی سطح کو بہتر بنا کر ان میں تخلیقی صلاحیت ، تنقیدی سوچ، لفظیات اور زبان وتحریری طور پر اپنے خیالات کے اظہار کے فروغ کے لئے شروع کی گئی ہے۔ اس سے طلبا کو اپنے اطراف اور زندگی کی حقیقتوں سے روشناس ہونے میں مدد ملتی ہے۔

بال واٹکا کے آٹھویں درجے تک کے طلبا اس مہم میں حصہ لیں گے۔ پڑھنے یا مطالبہ کرنے کی یہ مہم سو روز تک یعنی چودھ ہفتے جاری رہے گی۔ یکم جنوری 2022 سے دس اپریل 2022 تک یہ مہم چلے گی۔ مطالعاتی مہم کا مقصد قومی اور ریاستی سطح پر تمام بچوں، اساتذہ ، والدین ، کمیونٹی ، تعلیمی منتظمین وغیرہ کو شامل کرنا ہے ۔ سو روزہ مہم چودھ ہفتے تک جاری رہے گی اور ہر گروپ ہر ہفتے ایک سرگرمی میں حصہ لے گا اور اس میں توجہ اس بات پر مرکوز رہے گی کہ تعلیم کو پر لطف بنایا جائے اور زندگی بھر کے لئے مطالعے سے جوڑا جائے۔

مطالعاتی مہم کے لئے تفصیلی گائڈ لائن جس میں عمر کے اعتبار سے ہفتہ وار سرگرمیوں کا کلنڈر موجود ہے تمام ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں کو بھیجی گئی ہے۔ سرگرمیوں کو انجام دینے کے لئے بچے اساتذہ ، والدین اور بھائی بہنوں کی مدد لے سکتے ہیں۔ مہم کو مؤثر بنانے کے لئے سرگرمیوں کو آسان اور پرلطف انداز کا رکھا گیا ہے تاکہ گھر میں دستیاب اشیاء کی مدد سے ہی بچے یہ کام کرسکیں۔

Recommended