Urdu News

اترپردیش: اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ ملنے پر طلبا کے چہروں پر خوشی کی لہر

اترپردیش: اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ ملنے پر طلبا کے چہروں پر خوشی کی لہر

ابوشحمہ انصاری، سرولی غوث پور،بارہ بنکی

نوجوانوں کو تکنیکی طور پر بااختیار بنانے کے لیے اتر پردیش حکومت کی مہتواکانکشی اسکیم کے تحت اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد ہوا۔جس میں مہمان خصوصی ریاستی وزیر ستیش چندر شرما اور مہمان خصوصی ودھان پریشد کے رکن انگد کمار سنگھ کی موجودگی میں مکمل ہوا۔

جے بی ایس کالج، دلہدے پور تکیت نگرمیں مہمان خصوصی نے ماں سرسوتی کی تصویر پر پھول چڑھا کرپروگرام کا آغاز کیا۔  اپنے ریمارکس میں، ریاستی وزیر نے نیو انڈیا کو ڈیجیٹل انڈیا بنانے کے لیے نوجوانوں کو تکنیکی طور پر بااختیار اور خوشحال بننے کی ترغیب دی۔  ممبر قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) انگد کمار سنگھ نے اپنے تبصروں میں نوجوانوں کو مقصد کے حصول کے لیے شعوری طور پر کام کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ مقصد کے حصول کی بھوک ہمیں مقصد تک لے جاتی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کی منیجر پونم سنگھ نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا اور پروگرام کوآرڈینیٹر کرکنس مشرا نے خصوصی مہمان کا گلدستے سے استقبال کیا۔  ٹیبلیٹ اور اسمارٹ فون تقسیم پروگرام میں جے بی ایس کالج دلہدے پور کے 62، جے بی ایس آئی ٹی آئی دلہدے پور کے 108 کو ٹیبلیٹ اور گورنمنٹ کالج ہنسور بارہ بنکی کے طلبہ میں اسمارٹ فون تقسیم کیے گئے۔  اس پروگرام میں تکیت نگر کے چیرمین جگدیش گپتا، بلاک چیف پوردلائی رتنیش سنگھ (منٹو)، سابق بلاک چیف دیوآنند پانڈے، سرکل صدر وریندر پانڈے، سب کلکٹر سرولی غوثپور پریا سنگھ، لیلادھر مشرا ،کلدیپ، پرتاپ سنگھ، جئے پرکاش شکلا، محمد شعیب،ہمیش سنگھ سمیت دیگرکارکن اور کالج فیملی کے تمام ممبران اور معززین موجود تھے۔

Recommended