Urdu News

سولہ فروری سے یوپی بورڈ کے امتحانات شروع

سولہ فروری سے یوپی بورڈ کے امتحانات شروع

 اتر پردیش انٹرمیڈیٹ ایجوکشن بورڈ (یو پی بورڈ) کے امتحانات کی تاریخ آگئی ہے۔ ہائی اسکول اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات 16 فروری سے شروع ہوں گے۔ ہائی اسکول کے امتحانات 3 مارچ تک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 4 مارچ تک جاری رہیں گے۔

 پہلے دن ہائی اسکول کی ایلیمنٹری ہندی اور ہندی جابکہ  انٹرمیڈیٹ کے ملٹری سائنس کا  پرچہ  ہوگا۔ امتحانات کی تاریخ آنے کے بعد اسکولوں نے بھی اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔

ریاست کی  انٹر میڈیٹ  اجوکشن کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) گلاب دیوی نے پیر کو دیر رات  یہ اطلاع دی۔ امتحانات روزانہ دو شفٹوں میں صبح 8 سے 11.15 اور دوپہر 2 بجے سے شام 5.15 بجے تک ہوں گے۔ وزیر    انٹر  میڈیت  اجوکشن  نے کہا کہ اس بار بھی بورڈ کے امتحانات کو نقل سے پاک بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

 اس بار بورڈ امتحان میں 58 لاکھ 67 ہزار 398 امیدوار رجسٹرڈ ہیں۔ ان میں سے ہائی اسکول کے رجسٹرڈ امیدواروں کی تعداد 31 لاکھ 16 ہزار 485 اور انٹرمیڈیٹ کے امیدواروں کی تعداد 27 لاکھ 50 ہزار 913 ہے۔

Recommended