Urdu News

اردو اکادمی،دہلی کا سالانہ جلسہ تقسیم انعامات برائے کتب 23 جنوری کو

اردو اکادمی،دہلی کا سالانہ جلسہ تقسیم انعامات برائے کتب 23 جنوری کو

اردو اکادمی دہلی کی جانب سے 23 جنوری 2023 کو شام چار بجے اکادمی کی قمر رئیس سلور جبلی آڈیٹوریم، کشمیری گیٹ، دہلی میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات برائے کتب 20۔2019 منعقد ہوگا جس میں منتخب کتابوں کے مصنفین کو انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ جلسہ میں بحیثیت مہمان خصوصی دور درشن نیوز کے سابق ڈائریکٹر جنرل جناب ایس ایم خان شرکت فرمائیں گے۔

اردو اکادمی دہلی کی طرف سے تقسیم انعامات کی فہرست

 جلسہ میں جن مصنفین کو ان کی منتخب کتابوں پر نقد انعامات، اکادمی کا نشان اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے جائیں گے ان میں وقار مانوی،ڈاکٹر تابش مہدی،ڈاکٹر ابرار رحمانی، ڈاکٹر مظہر احمد، مشرف عالم ذوقی(مرحوم)ڈاکٹر سید کلیم اصغر،ڈاکٹر خالد مبشر،ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی (مرحوم) طالب رامپوری،پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین، ڈاکٹرمحمد شکیل اختر، ڈاکٹر سیدرضا حیدر(مرحوم) محمد ذکیر الدین ذکی، چودھری سلطان الدین، ڈاکٹر ایم۔ رحمت اللہ، ڈاکٹرشاہد اختر انصاری، ڈاکٹر سلمان فیصل، عمران عاکف خان، محمد ریحان، مہوش نور،محمد یوسف رضا، ڈاکٹر احمد خاں، ڈاکٹر مہتاب جہاں، سید ساجد علی ٹونکی، ظفر انور، محب اللہ قاسمی، ڈاکٹر عبدالناصر،معصوم زہرا، صبا عزیز، زیبا خواجہ، سائرہ عظیم، ثنا اسد اور ”منشی نول کشور انعام برائے بہترین ناشر“ کے لیے ایجوکیشنل پبلشنگ ہاو ٔس،دہلی کے نام شامل ہیں۔

Recommended