تعلیم

اے ایم یو کے وائس چانسلر نے دیا استعفیٰ،استعفیٰ پر علیگ برادری نے کیا کہا؟

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے ذریعہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیئے جانے کے بعد پرو وائس چانسلر پروفیسرمحمد گلریز اے ایم یو کے کارگزار وائس چانسلر بن گئے ہیں۔

اترپردیش کی یوگی حکومت نے ہفتہ کو اے ایم یو کے وی سی پروفیسرطارق منصورکا نام سمیت چھہ ناموں کوایم ایل سی نامزدگی کے لئے گورنراترپریش آنندی بین پٹیل کو بھیجا تھا۔

 مجوزہ تجویز کا اتوار کے روزکا قانونی جائزہ لینے کے بعدگورنر نے تمام چھ ارکان کو قانون ساز کونسل کے رکن کے طور پر نامزد کرنے کی منظوری دے دی تھی جس کا گزشتہ روز چیف الیکٹورل آفیسر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا،اسی بعد سے ہی قیاس آرائیاں لگائی جارہی تھیں کہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کبھی بھی استعفیٰ دے سکتے ہیں۔

پروفیسرطارق منصور نے آج ایم ایل سی بننے کے بعد اے ایم یو کے وائس چانسلر کے عہدے سے استعفیٰ صدر جمہوریہ کو بھیج دیا۔ پروفیسر محمد گلریز وائس چانسلر شپ کی باگ ڈور تب تک سنبھالیں گے جب تک کہ اے ایم یو میں نئے وائس چانسلر کی تقرری نہیں ہوجاتی۔

اے ایم یو کے رجسٹرار محمد عمران نے وائس چانسلر کے استعفیٰ کی تصدیق کی۔ اس کے بعد لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرپروفیسر طارق منصور نے 2 اپریل کو استعفیٰ دیا تھا اور پروفیسر محمد گلریز کو آج یعنی 4 اپریل کو قائم مقام وائس چانسلر بنایا گیا ہے تو پھر 3 اپریل کو اے ایم یو کا وائس چانسلر کون رہا۔ محمد گلریز کے وی سی بننے کے بعد کئی بحثوں کو ہوا مل گئی ہے۔

یہ بات زیر بحث ہے کہ قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر گلریز کے بننے کے بعدان کی  اہلیہ پروفیسر نعیمہ گلریز خاتون جو اے ایم یو کے ویمنس کالج کی پرنسپل بھی ہیں اور انکا نام مستقبل کے وائس چانسلر کے لئے بھی چل رہا تھا اب انکے نام کو تقویت ملے گی اور اب ان کا نام وی سی کے لیے بھیجے جانے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ اے ایم یو کے وائس چانسلر کے انتخاب کا عمل اب زور پکڑے گااور پوری عمل پروفیسر محمد گلریز کا ہوگا،یہ بھی کہا جارہاہے کہ ایم ایل سی بننے والے پروفیسر طارق منصور کو کمیشن کی سربراہی یا ریاستی حکومت میں وزارتی عہدہ مل سکتا ہے۔ یہ بات زیر بحث ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن اور طلبا  یونین کے جو انتخابات التوا میں پڑے ہوئے تھے جلد ہی کرائے جاسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ کارگزار وائس چانسلربنے پروفیسر محمد گلریز ڈین فیکلٹی آف انٹرنیشنل ا سٹڈیز، چیئرمین ڈپارٹمنٹ آف ویسٹ ایشین اینڈ نارتھ افریقن ا سٹڈیز (مڈل ایسٹ اسٹڈیز)، ڈائریکٹر آف سکول ایجوکیشن، ڈائریکٹر کنٹینیونگ اینڈ ایڈلٹ ایجوکیشن اینڈ ایکسٹینشن اور کوآرڈینیٹر کے طور پر وسیع علمی اور انتظامی تجربہ رکھتے ہیں۔

پروفیسر گلریز نے نیشنل یونیورسٹی آف روانڈا، افریقہ میں شعبہ سیاسیات اور انتظامی علوم کے وزٹنگ فیکلٹی کے طور پر بھی خدمات انجام دیں ہیں۔اے ایم یو کے سابق وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کو ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس سے قربت کا یہ انعام بتایا جارہا ہے وہیں علیگ برادری طارق منصور کے اس اقدام کو ان کی آر ایس ایس اور بی جے پی کے لیے کی گئی خدمات کا ثمرہ قرار دے رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago