Urdu News

نائب صدرجمہوریہ نائیڈو نے ورلڈ یونیورسٹیزسمٹ میں بھارت کو پھرسے ‘وشوگرو’ بنانے کی اپیل کی

نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو

نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے بدھ کے روز یونیورسٹیوں سے اپیل  کی کہ وہ تبدیلی آب و ہوا ، آلودگی اور غربت جیسے عالمی چیلنجوں کا حل تلاش کرنے کے لیے "آئیڈیا ہیرو" بنیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو چاہیے کہ وہ دنیا کو درپیش معاشرتی، معاشی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کریں اور ایسے حل تجویز کریں جو حکومتیں ان کی ضرورت کے مطابق نافذ کرسکیں۔

ورچوئل میڈیم کے ذریعے او پی جندل یونیورسٹی سونی پت کے زیر اہتمام تین روزہورلڈ یونیورسٹیزسمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ یونیورسٹیوں سے توقع کی جاتی ہے کہ ایسے ماہر تعلیم، معاشی ماہرین اور سیاست داں تیار کریں جن کے کردار، افکار، صلاحیتیں، اخلاق صاف اور مثالی ہوں۔

ہندوستان کی متنوع آبادی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے تعلیم کے مساوی مواقع کو یقینی بنانے اور معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا تاکہ ہم اپنی نوجوان طاقت سے فائدہ اٹھاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ویدوں اور اپنشدوں کی ایک متمول تاریخ ہے۔ ہمیں پھر سے دنیا میں علم کے مرکز یا وشو گرو کی حیثیت سے قائمہونا ہے۔ اس تناظر میں، نائیڈو نے نجی شعبے اور سرکاری شعبے کے مابین تعاون اور شراکت داری کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر کام حکومت پر نہیں ڈالا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ورچوئل تعلیم، کلاس رومس میں دی جانے والی تعلیم کی جگہ نہیں لے سکتی۔ انہوں نے آن لائن تعلیم میں مستقل بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔ تعلیم میں آرٹیفشیل انٹیلی جنسجیسی ٹکنالوجی کے استعمال پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے مطالعہ اوردرس وتدریس دونوں ہی مالامال اور دلچسپ تجربہ ہوسکے گا۔

جندل گلوبل یونیورسٹی کے بانی نوین جندل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے صنعتی دنیااور انسان دوست سماجی کارکنان  سے تعلیم کے میدان میں تعاون کرنے اور تدریسی سہولیات کو بہتر بنانے کی  اپیل کی۔

اس ورچوئل پروگرام میں، مرکزی وزیر تعلیم  دھرمیندر پردھان، یو جی سی کے صدر پروفیسر (ڈاکٹر) ڈی پی سنگھ، او پی جندل گلوبل یونیورسٹی کے بانی چانسلر  نوین جندل، بانی وائس چانسلر پروفیسر سی راج کمار جیسے معززین بھی موجود تھے۔

Recommended