Urdu News

نائب صدرِ جمہوریہ نے ممتاز گلوکار آنجہانی ایس پی بالا سبرا منیم کی پہلی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

نائب صدرِ جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو

 

نئی دلّی ،23 ستمبر / نائب صدرِ جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے  آج  والدین اور معلموں پر زور دیا ہے کہ وہ  بھارتی ثقافت ، روایات اور اخلاقایات پر مرکوز  اقدار پر مبنی تعلیم   فراہم کریں ۔ انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ  بچوں کی مجموعی ترقی کے لئے اقدار پر مبنی  اور جامع تعلیم  فراہم کی جانی چاہیئے۔

          ممتاز گلو کار آنجہانی ایس پی بالا سبرا منیم  کی پہلی برسی  کی یاد میں منعقد ایک تقریب  میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ، جناب نائیڈو نے مشورہ دیا کہ اسکولی درسیات میں بھارتی فن و ثقافت پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیئے  اور ہماری وراثت  پر ایک جامع نظریہ  فراہم کیا جانا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی ہمارے ذہن کو  سکون  فراہم کرتی ہے اور بچوں کو موسیقی سیکھنے  کی ہمت افزائی کی جانی چاہیئے ۔

          اس موقع پر  نائب صدرِ جمہوریہ نے  آنجہانی گلوکار کو خراج عقیدت پیش کیا ۔   ممتاز گلو کار  کی زندگی کو یاد کرتے ہوئے ، جناب نائیڈو نے کہا کہ اُن کی موسیقی  کے  پانچ دہائیوں پر  مبنی سفر میں  جناب  ایس پی  بالا سبرا منیم نے  موسیقی  کی دنیا  پر ایک  اَنمٹ چھاپ چھوڑی ہے ۔ انہوں نے آنجہانہ گلوکار کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کا ذکر کیا اور تیلگو زبان کے لئے مشترکہ  محبت  کو یاد کیا ۔

          اس ورچوئل تقریب میں فلمی صنعت کے معروف فن کار ، گیت کار جناب شری ویناّلا سیتا راما ساستری ، گلو کار جناب کیلاش کھیر ، فلم اداکار جناب تانی کیلاّ بھرانی  ، تیلگو  ایسوسی ایشنوں کے  ارکان  اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔ 

Recommended