تعلیم

جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی میں مصر کے معزز مفتی شوقی ابراہیم عبدالکریم علام کا خیرمقدم

نئی دہلی،03مئی (انڈیا نیرٹیو)

پروفیسرنجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مصرکے معزز مفتی شوقی ابراہیم عبدالکریم علام کا جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پْرتپاک خیر مقدم کیا۔مصرکے محترم مفتی کا ہندوستان دورہ وزارت خارجہ،ہند کے انڈین کونسل آف کلچرل ریلیشن (آئی سی سی آر) ممتاز ویزیٹر پروگرام کے تحت ہے۔

 اس موقع پر شیخ الجامعہ نے مصر کے اعلی اداروں اور خاص طور سے جامعہ ازہر کے ساتھ فیکلٹی ایکیسنچ پروگرام،اسٹوڈینٹ ایکسینچ،مشترکہ تحقیق اور مشترکہ کانفرنسوں میں باہمی اشتراک کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔شیخ الجامعہ نے عرب دنیا میں اور ان کے دفتر سے متعلق مذہبی اتھاریٹی میں ان کی جو اہمیت ہے اس سلسلے میں بات کی۔

مفتی محترم نے استقبال کے لیے شیخ الجامعہ کا شکریہ ادا کیا اور مذہبی و تہذیبی تکثیریت اور بین الاقوامی تفہیم کے فروغ کے لیے جامعہ اور مصر کے اداروں میں اشتراکات کو سہل تر بنانے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

مصر کے محترم مفتی کے استقبالیے کی تقریب کے موقع پر فیکلٹی آف لنگویجیز کے ڈین،پروفیسر محمد اسحاق اور شعبہ اسلامیات اور شعبہ عربی کے فیکلٹی اراکین نے شعبے میں جاری تدریس و تحقیق سے متعلق علمی خدمات کے متعلق بتایا۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago