طلبا و طالبات کا مطالبہ ہے کہ سکینڈری اور سینئر سیکنڈری میں انگریزی کی لازمیٹ ختم کی جائے،مدارس کے ذریعہ فیس وصولی میں ہورہی ہے من ما نی پر قدغن لگایا جائے
یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ تیسری بار اپنی تاریخ میں تبدیلی کر چُکا ہے،25 جنوری ،4 فروری اور اب 10 فروری تک فارم بھرنے کے لئے فیس جمع کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی ہے،اب آگے تاریخ میں توسیع ہوگی یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔لیکن بورڈ سے ملحق مدارس منظور شدہ و امدادیافتہ مدارس طلباء و طالبات کی کم تعداد کو لیکر فکر مند نظر ضرور آرہے ہیں۔
یہی وجہ ہے بورڈ بھی بار بار تاریخ میں توسیع کرنے پر مجبور ہے۔جب نمائندہ نے اس سلسلہ میں طلباء و طالبات اور کچھ مدارس کے لوگوں سے بچوں کی عدم دلچسپی کے متعلق معلومات حاصل کی تو پتہ چلا کہ مدرسہ بورڈ منشی مولوی اور عالم میں انگریزی کو لازمی کر دیا ہے اور ضروری نہیں کہ سبھی طلبا و طالبات انگریزی مضمون لینا پسند ہی کرتے ہوں جب کہ یوپی ثا نوی بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ میں ایساکچھ نہیں ہے انگریزی اختیاری مضامین میں شامل ہے۔
ان لوگوں کاکہنا ہےجب ثانوی بورڈ کے طرز پر مدرسہ بورڈ کو کرنا چاہتے ہو تو پوری طرح اسی پر عمل پیرا ہوا جائے ۔اس کے علاوہ بتایا کہ ان ڈگریوں سے اب کوئی خاصہ فائدہ بھی نہیں مستقبل میں دکھائی دیتا ہے۔
پہلے تو ملازمت ان ڈگریوں سے مدارس میں آسانی سے ہر کسی کو مل جایا کرتی تھی مگر اب ملازمت حاصل کرنا نا کوں چنے چبانے کے مانند ہے۔اس کے علاوہ آگے کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اگر کسی ہندی میڈیم ڈگری کالج میں سکینڈری اور سینئر سیکنڈری کو لگاؤ تو جلدی قبول نھیں ہوتی ہیں۔
اتنا ہی نہیں اگر منشی مولوی کی ڈگری کو پاسپورٹ میں ایمیگریشن کے لئے لگا دیا جاتا ہے تو تصدیق کرانے کے لئے چپل گھس جاتے ہیں۔ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ بورڈ سے مقررہ فیس کی چار گنی فیس مدارس والے وصول رہے ہیں۔
اب سوال اس بات کا ہے جب یہ معاملہ ہے تو کون بھرائے فارم کیا فائدہ ہے؟ طلباء و طالبات کا مطالبہ ہے کہ سکینڈری اور سینئر سیکنڈری میں انگریزی مضمون کی لاز میت ختم کرکے انگلش کو اختیاری مضمون میں شامل کیا جائے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…