تعلیم

آبادی کا عالمی دن:جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آبادی اور ترقی کے موضو ع پر بین الاقوامی سمپوزیم کاانعقاد

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ معاشیات نے آبادی کے عالمی دن کے موقع پر 11 جولائی 2023 کو آبادی اور ترقی کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کاانعقاد کیا۔پروگرا م کے کلیدی مقررین ڈاکٹر دیانے کوفے(ٹیکساس یونیورسٹی،آسٹن،امریکہ) اور ڈاکٹر سری نواس گولی (انڈین انسٹی ٹیوٹ فار پاپولیشن سائنسز،ممبئی)۔اور ڈاکٹر تنمے مہاپاترا (ڈائریکٹر،ڈاٹا اینڈ لرننگ، سی اے آر ای، انڈیا سولیوشن فار سسٹین ایبل ڈولپمنٹ)نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔

 صدر شعبہ معاشیات،پروفیسر اشیریف علیان نے مباحثے کے شرکا اور سامعین کا خیر مقدم کیا۔افتتاحی خطبے میں پروفیسر علیان نے آبادی کے عالمی دن کی اہمیت اجاگر کی اور آبادی کے عالمی دن2023کے مرکزی خیال’ان لیشنگ دی پاور آف جینڈر اکولیٹی:اپ لفٹنگ دی وائس آف وومین اینڈ گرلز ٹو انلاک اور ورلڈز انفنٹ پوسیبلیٹیز  ‘کا بھی ذکر کیا۔

 ڈاکٹر دیانے ہندوستان میں ماؤں اور بچوں کی اموات کی صور ت حال کو اجاگر کرتے ہوئے اپنی تقریر شروع کی اور ہندوستانی اموات کی نقل مکانی کے رول پر زوردیا جو عالمی اعداد و شمار کو ایک صورت دے گا۔پالیسی سازی اور ہندوستانی ماؤں اور بچوں کی اموات کے مستقبل کی ٹریجکٹیریز کو شکل دینے کے سلسلے میں بھی انھوں نے ڈاٹا کی اہمیت بتائی۔ڈاکٹر دیانے نے سیمپل رجسٹریشن سسٹم (ایس آر ایس) اور نیشنل فیملی ہیلتھ سروے (این ایف ایچ ایس) کے تخمینوں کاموازنہ کرکے ہندوستانی اموات کی بصیرت افروز تصویرپیش کی ہے۔

 ڈاکٹرسرینواس نے ہندوستان میں فرٹیلیٹی ٹرانزیشن کے رجحانات کو دکھایا اور ہندوستان میں جمہوریہ نگاری کی ابتدا اور اس کی رفتار کو بتایا۔ انھوں نے ہندوستان میں عبوری جمہوریہ نگاری کے مزاج و کردار اور دیگر ریاستوں میں وسیع تر اختلافات پر زور دیتے ہوئے عجیب بتایا۔ صنفی مساوات اور سماجی و معاشی مساوات پر زور کے ساتھ عمر رسیدہ لوگوں کی تعداد میں تیز اضافہ،ماؤں اور بچوں کی صحت اور تغذیہ،ملازمت اور جیسے عجیب و غریب جمہوریہ کے مختلف چیلنجز کو بھی پیش کیا۔

 ڈاکٹر تنمے نے موضوع کی اہمیت پر زوردیا اور دونوں مقررین کی تعریف کی۔ڈاکٹر تنمے نے مختلف سروے کے معیار کے حوالے سے اپنی تشویشات کا اظہار کیا کیوں کہ پالیسی سازی میں ان سروے کااہم رول ہوتاہے۔انھوں نے اس بات پربھی زوردیاکہ ہندوستان کو ایسے متعددمسائل و معاملات پر غور وفکرکرناچاہیے جن میں مقامی حل کی ضرورت ہوتی ہے۔انھوں نے جمہوریہ نگاری اور معاشی بہبود کے معاملات میں الٹے نقصانات کے حوالے سے بھی اپنی تشویش ظاہرکی۔

 سمپوزیم میں ہندوستان اوربیرون ہندوستان کے فیکلٹی اراکین،رسرچ اسکالر اور طلبانے سوال وجواب کے ذریعے  جوش وسرگرمی سے حصہ لیا۔شعبہ معاشیات کے ڈاکٹر وسیم اکرم کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

Dr. R. Misbahi

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago