سوامی وویکانند کی یوم پیدائش کی یاد میں ورچوئل موڈ میں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹکنالوجی آف کشمیر (SKUAST-K) کی NSSونگ کے ذریعہ قومی 'یووا دیوس' کا انعقاد کیا گیا۔ ایک پریس نوٹ کے مطابق، اس پروگرام کا تھیم ”سوامی وویکانند کے پیش نظر مذہب کی ہم آہنگی“ تھا جس کے تحت فیکلٹی کے طلبہ کے درمیان مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ طلباء، فیکلٹی ممبران اور باغبانی کی فیکلٹی کے NSSرضاکاروں نے دین کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے دن بھر کے پروگرام میں حصہ لیا۔
اس پروگرام کی آرگنائزر ڈاکٹر سیمی لوہانی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں سامعین کو مختلف مذاہب کے طلباء کو ایک چھتری تلے لانے کے مقصد کے ساتھ اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کی اہمیت کے بارے میں روشنی ڈالی۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن، پروفیسر ایم این خان، جو کہ مہمان خصوصی تھے، نے روحانی، اخلاقی اور سماجی اقدار کو سمجھنے میں مذہب اور تعلیم کی اہمیت پر غور کیا۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایکسٹینشن پروفیسر دل محمد مخدومی نے اپنے کلمات میں طلباء کی دن بھر جاری رہنے والی تقریب میں شرکت کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی اور تعریف کی۔ اس کی اہمیت پر زور دیا۔