تعلیم

ذاکر حسین دلی کالج انٹر یونیورسٹی مقابلوں میں شعبۂ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا نے فتح کا پرچم لہرایا

امیر خسرو رننگ ٹرافی اور بیت بازی مقابلے میں شاندار کارکردگی

(نئی دہلی )ذاکر حسین دلی کالج ایوننگ کے طلبہ و طالبات کی ادبی وثقافتی تنظیم ’’ بزمِ ادب‘‘ کے زیر اہتمام انٹر یونیورسٹی مقابلوں میں شعبۂ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا وطالبات نے فتح کا پرچم لہرایا۔غزل سرائی میں سید تجمل اسلام نے پہلا انعام حاصل کیا اور شعبے کی طالبہ نور فاطمہ تیسرے انعام کے مستحق قرار دی گئی۔

چنانچہ سالِ رواں کی امیر خسرو رننگ ٹرافی شعبۂ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نام ہوگئی ۔بیت بازی مقابلے میں شعبےکے طلبا آصف بلال،زاہد اقبال اور سید تجمل اسلام پر مشتمل ٹیم نے دوسرا انعام حاصل کیا۔

اس نمایاں کارکردگی پر صدر شعبۂ اردو پروفیسر احمدمحفوظ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے طلبہ نے شعبے کا نام روشن کیا ہے۔ایڈوائزر بزمِ جامعہ ڈاکٹر خالد مبشر نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی شعبہ کی صحت مند اور سرگرم ادبی وثقافتی فضاکی غمازہے۔ طلبا کےاس شاندار مظاہرے پر شعبےکے تمام اساتذہ نے حوصلہ افزائی کی ۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago