Urdu News

جناب دھرمیندر پردھان نے رام کرشنا مشن کے بیداری پروگرام کا آغاز کیا

جناب دھرمیندر پردھان نے رام کرشنا مشن کے بیداری پروگرام کا آغاز کیا

تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ اور صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے رام کرشنا مشن کی جانب سے درجہ اوّل سے درجہ پنجم تک کے طلباء کے لئے بیداری پروگرام کا آغاز کیا۔ رام کرشنا مشن دہلی کے سکریٹری سوامی شانتا آتمانند، سی بی ایس ای کی صدر نشیں محترمہ ندھی چھیبر اور کے وی ایس، این وی ایس اور وزارت کے دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ رام کرشنا مشن بیداری

جناب پردھان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 سوامی وویکا نند کے فلسفے سے ترغیب لے کر وضع کی گئی ہے۔ سوامی وویکا نند سے شری اروبندو اور مہاتما گاندھی تک ہماری بہت سی بابصیرت ہستیوں نے ایک ایسے تعلیمی نظام کا خواب دیکھا تھا جو ترقی پسند ہو اور ہماری تہذیبی اقدار میں اس کی جڑی ہوں تاکہ ملک کو آگے لے جایا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ سماجی کایاپلٹ تعلیم کے کلیدی مقاصد میں سے ایک ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقدار اور دانائی مادی فائدوں سے زیادہ اہم ہے۔ مستقبل کے لئے تیار اور سماجی اعتبار سے بیدار نسل کے لئے اقدار پر مبنی تعلیم ضروری ہے۔

رام کرشنا مشن بیداری

انھوں نے مزید کہا کہ رام کرشنا مشن  ایپلائٹر ایجوکیشن فراہم کرنے کی روایت رکھتا ہے۔ ایسے وقت میں جب ہم قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر عمل درآمد کررہے ہیں، اس میں درجہ اول سے درجہ پنجم تک کے علاوہ نویں درجہ سے بارہویں درجے تک کے طلبا کے لئے بھی اقدار پر مبنی تعلیمی پروگرام وضع کئے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ منفرد اقدام قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق بچوں کی شخصیت کی مجموعی ترقی کی جانب ایک قدم ہے۔

نظام قومی ترجیحات کے مطابق ہونا چاہئے

جناب پردھان نے کہا کہ ہمارا تعلیمی نظام قومی ترجیحات کے مطابق ہونا چاہئے۔ ہمیں 21 ویں صدر کے شہری تیار کرنے ہیں جو عالمی ذمہ داریاں پورا کرنے کے اہل ہوں ۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020، جس میں طلباء کے لئے اساتذہ کی قیادت والے جامع تعلیمی نظام پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس جانب ایک بڑا قدم ہے۔

وزیر موصوف نے سی بی ایس ای سے کہا کہ وہ تمام اسکولوں میں بال واٹکا سے بارہویں درجے تک اقدار پر مبنی تعلیم کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک مشاورتی فریم ورک تیار کرے تاکہ ایسے باصلاحیت شہری تیار کئے جائیں جو زندگی کی آزمائشوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوں اور قومی ترقی اور عالمی بہبود کے لئے وقف ہوں۔

Recommended