Urdu News

قومی تعلیمی پالیسی بھارت میں تعلیمی شعبہ میں انقلاب برپا کرے گی: جناب دھرمندر پردھان

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمندر پردھان

 مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمندر پردھان نے انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی میں 17 فیکلٹی ممبران کو اے آئی سی ٹی ای-وشویشوریہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ اور مینجمنٹ ایجوکیشن میں 3 فیکلٹی ممبران کو اے آئی سی ٹی ای- ڈاکٹر پریتم سنگھ بیسٹ ٹیچر ایوار سے نوازا۔ انہوں نے آج فاتحین کو چھاتر وشوکرما ایوارڈ کلین اینڈ اسمارٹ ایوارڈ، 2020 سے بھی نوازا۔

 

تعلیم کے وزیر مملکت، ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری، جناب امت کھرے؛ اے آئی سی ٹی ای کے چیئرمین، پروفیسر انل ڈی سہسر بدھے، وائس چیئرمین، اے آئی سی ٹی ای، پروفیسر ایم پونیا اور ممبر سکریٹری، اے آئی سی ٹی ای پروفیسر راجیو کمار نے بھی انعام یافتگان کو مبارکباد دی اور قوم کی تعمیر میں اساتذہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر بولتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ ایسے میں جب کہ ہم آزادی کا 75واں سال منا رہے ہیں، شہریوں کے پاس ہندوستان کو شکل عطا کرنے کی قوت ارادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی سے توقع ہے کہ وہ ہندوستان میں تعلیمی شعبہ میں انقلاب برپا کرے گی اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن 2047 کے مطابق اگلے 25 سالوں کے لیے راہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ تعلیم کو ہم میں سے ہر ایک کو مزید ذمہ دار بنانا ہے اور عالمی شہری بنانا ہے۔ وزیر موصوف نے ان 4 ایوارڈ کے لیے اے آئی سی ٹی ای کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی کوششوں کو تسلیم کرنے کے علاوہ، ان ایوارڈز نے اختراع کی چنگاری بھی پیدا کی ہے۔

وزیر موصوف نے تمام انعام یافتگان سے گفتگو کی اور معاشرہ میں ان کے تعاون کی تعریف کی۔ طلباء کے ذریعے پیش کیے گئے پروجیکٹوں کا دورہ کرتے ہوئے، انہوں نے چھاتر وشو کرما ایوارڈ کی فاتح ٹیم کی اختراعی صلاحیت اور کوششوں کی تعریف کی اور ہندوستان کے روشن مستقبل پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ نے طلباء اور تمام دیگر متعلقین کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے ان سے اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے کہا تاکہ اس کے سماجی نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

Recommended