Urdu News

کنگ خان کی سالگرہ پر پٹھان کا ٹیزر ہوا ریلیز

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ اسے دیکھنے کے بعد شائقین بہت پرجوش ہیں اور فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ وہیں سوشل میڈیا پر ہر جگہ صرف شاہ رخ خان اور پٹھان کا ٹیزر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

شاہ رخ نے خود اس ٹیزر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا – اپنی کرسی کیپیٹی باندھ لیجئے… پٹھان کا ٹیزر ریلیزکر دیا گیا ہے۔

ٹیزر کی بات کریں تو کنگ خان اس میں ولن کے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ اس میں شاہ رخ خان زبردست ایکشن کرتے نظر آ رہے ہیں۔ شاہ رخ خان اور جان ابراہم کے لڑائی کے مناظر ٹیزر کا جوش بڑھا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دیپیکا پادوکون بھی مکمل ایکشن اوتار میں ہیں۔ ٹیزر میں دیپیکا پادوکون اور شاہ رخ خان کے رومانوی مناظر کی جھلک بھی دی گئی ہے۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی ‘پٹھان’ اگلے سال 25 جنوری 2023 کو ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

۔

Recommended