Urdu News

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘میں وجے سیتوپتی کا شاندار لک

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘میں وجے سیتوپتی کا شاندار لک

وجے سیتوپتی اس وقت واحد ساؤتھ اسٹار ہیں جنہوں نے ایک سے زیادہ بلاک بسٹر ہٹ فلمیں دی ہیں۔ وہ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم’جوان‘ میں ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ حال ہی میں فلم کے ٹیزر میں ان کا لک سامنے آیا ہے۔ اب شاہ رخ خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرکے وجے سیتوپتی کا لک دکھایا ہے۔ وجے کے مداح ان کے اس خاص انداز کی تعریف کر رہے ہیں۔

حال ہی میں وجے سیتوپتی نے فلم ’جوان‘ کرنے کی وجہ بتائی۔ وجے سیتوپتی نے خود ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ‘‘وہ شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں گنوانا چاہتے تھے۔ یہی نہیں اس انٹرویو سے یہ بھی واضح ہوا کہ وہ بغیر کسی معاوضے کے اس فلم میں کام کرنے کو تیار ہیں۔

فلم ‘جوان’ سے شاہ رخ کا لک بھی کچھ دن پہلے ہی ریلیز ہوا تھا۔ اس کے بعد فلم ‘جوان’ کا پریویو بھی جاری کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر نیٹیزنز نے اس پریویو کو دیکھنے کے بعد ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ یہ بھی سنا جا رہا ہے کہ یہ فلم جوان ‘پٹھان’ کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔ فلم 7 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ نینتارا، وجے سیتوپتی، سانیا ملہوترا، گریجا او کے گوڈبولے، سنیل گروور اور دیپیکا پدوکون اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Recommended