Urdu News

آسام کی 2 خواتین نے ملائیشیا میں مقابلہ حسن میں جیتےایوارڈز

آسام سے تعلق رکھنے والی ترالی سرمہ اور سومی چودھری داس

 گوہاٹی،30؍ جنوری

آسام سے تعلق رکھنے والی ترالی سرمہ اور سومی چودھری داس، جنہوں نے حال ہی میں منعقدہ مسز انٹرنیشنل گلوبل ورلڈ فائنل 2023 میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی، نے ریاست کا نام روشن کیا ہے۔ ملائیشیا کے کوالالمپور میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کی میزبانی مسز انٹرنیشنل گلوبل ے کی۔

 دونوں نے تقریب میں بالترتیب مسز فوٹوجینک اور مسز گلیمرس ایوارڈز جیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔ 9 اور 13 جنوری کے درمیان منعقد ہونے والے پانچ روزہ بین الاقوامی ایونٹ میں مختلف ممالک جیسے بھارت، میکسیکو، جاپان، ویت نام، یوکرین، فلپائن، کوریا، ملائیشیا، سنگاپور، لاطینی امریکہ، سری لنکا، بوٹسوانا اور چین سے 23 شرکاء نے شرکت کی۔ شرکا کو ان کی شخصیت، قدرتی عطا اور باہمی مہارت کی بنیاد پر پرکھا گیا۔

Recommended