تفریح

جیو سینما کے ’’جیتو دھن دھنا دھن‘‘ مقابلے میں 4 ناظرین نے کاریں جیتیں

اوڈیشہ  کےبھیم سین موہنتا کار جیتنے والے پہلے فاتح بن گئے

اڈیشہ کے ضلع میوربھنج کے رہنے والے بھیم سین موہنتا  پہلے  کرکٹ  مداح  ہیں جیو سنیما پر ‘ جیتو دھن دھنا دھن’ مقابلے میں   کار جیت لی ہے۔ اس کے علاوہ راجستھان۔پالی کے مہندر سونی، کٹک کے سدھارتھ شنکر ساہو اور بہار کےلکھی سرائے کے دھیریندر کمار نے بھی کار جیتی ہے۔ جیو سنیما نے جمعرات کو 8 اور 9 اپریل کو کھیلے گئے ٹاٹا آئی پی ایل 2023 ٹورنامنٹس میں کاریں جیتنے والے چار فاتحوں کا اعلان کیا۔

جیو سنیما کے  ‘جیتو دھن دھنا دھن’ مقابلے میں کوئی بھی ناظرین کار جیت سکتا ہے۔ میچ کے دوران شائقین کو اپنے فون کو پورٹریٹ موڈ میں رکھنا ہوگا۔ اسکرین کے نیچے ایک چیٹ باکس کھلے گا جہاں ہر اوور سے پہلے ایک سوال پوچھا جائے گا۔

ناظرین چار میں سے کسی ایک آپشن کو منتخب کر کے جواب دے سکتا ہے۔ میچ کے دوران سب سے زیادہ درست جوابات دینے والے سامعین کو کار جیتنے کا موقع ملتا ہے۔ کار کے علاوہ، مقابلہ ناظرین کو سمارٹ واچ، بلوٹوتھ اسپیکر، بلوٹوتھ نیک بینڈ اور وائرلیس ائرفون اور بہت کچھ جیسے انعامات جیتنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

‘جیتو دھن دھنا دھن’ کا پہلا فاتح 36 سالہ بھیم سین موہنتا پولیس میں کام کرتا ہے۔ موہنتا گجرات ٹائٹنز کے ساتھ ساتھ اسپن جادوگر راشد خان کے بھی بڑے مداح ہیں۔ انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں یقین نہیں کر سکتا کہ میں نے جیو سنیما پر ’جیتو دھن دھنا دھن’ میں کار جیت لی ہے، میں اپنی پسندیدہ ٹیم گجرات ٹائٹنز کا میچ جیو سنیما پر اوڈیا زبان میں دیکھتا ہوں۔ٹی وی پر کرکٹ دیکھنے کا انداز پرانا ہوتا جا رہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago