فلم اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا پر باندرا پولس اسٹیشن میں نتن بارائی نے ایک کروڑ59لاکھ27ہزار روپے جعلسازی کا معاملہ درج کیا ہے۔ اس معاملے کی سنجیدگی سے تفتیش کی جارہی ہے۔
نتن بارائی نے اتوار کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے2014 سے اب تک شلپا شیٹی اور راج کندرا کی کمپنی ایم ایس ایس ایف ایل پرائیویٹ لمیٹڈکمپنی کی پونے میں واقع کورے گاؤں میں جم اور اسپا کی فرنچائزی لی تھی۔ اس کے تحت اب تک 1 کروڑ 59 لاکھ 27 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔ لیکن جب اس نے اپنے پیسے مانگے تو اسے دھمکیاں دی گئیں اور رقم واپس نہیں کی گئی۔ معاملے کی گہرائی سے تفتیش جاری ہے۔ باندرہ پولیس نے ابھی تک اس معاملے میں شلپا شیٹی اور راج کندرا سے پوچھ گچھ نہیں کی ہے۔