تفریح

فلم’’ذرا ہٹکے ذرا بچکے‘‘کی کمائی میں زبردست اضافہ

وکی کوشل اور سارہ علی خان کی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ فلم 2 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ فلم نے پہلے دن 5 کروڑ روپے کمائے ۔ اسے شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ فلم کی ویک اینڈ کی کمائی میں اضافہ ہوا ہے۔

فلم ’ذرا ہٹکے ذرا بچکے  میں ‘پہلی بار وکی کوشل اور سارہ علی خان ایک ساتھ اسکرین پرنظر آ رہے ہیں۔ دونوں کے درمیان کی کیمسٹری کو شائقین نے خوب پسند کیا ہے، ایسے میں فلم دیکھنے کے لیے شائقین کا رش ہے۔’ذرا ہٹکے ذرا بچکے‘ نے اپنے پہلے دن 5.49 کروڑ روپے کمائے۔ ہفتے کے آخر میں آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ فلم نے ہفتہ کو 7.25 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اب اتوار کے اعداد و شمار بھی سامنے آ گئے ہیں۔

’’سیکنلک‘‘ کی ابتدائی تجارتی رپورٹ کے مطابق،’ذرا ہٹکے ذرا بچکے‘ نے اپنے تیسرے دن یعنی اتوار کو 9 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا ہے ۔ فلم کا اوپننگ ویک اینڈ کلیکشن اب 21.69 کروڑ روپے ہے۔ صرف 40 کروڑ روپے کے بجٹ میں بننے والی یہ فلم تین دنوں میں 21 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب  رہی ہے۔ ایسے میں یہ قیاس  لگایا جا رہا ہے کہ فلم اس ہفتے باکس آفس پر اوسط کمائی کر سکتی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago