نئی دہلی، 5 جون ( انڈیا نیرٹیو)
ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے پیر کو جاپان میں جاری خواتین جونیئر ایشیا کپ 2023 کے اپنے دوسرے میچ میں ملیشیا کو 2-1 سے شکست دی۔ میچ میں ہندوستان کی جانب سے ممتاز خان (10′) اور دپیکا (26′) نے ایک ایک گول کیا، جبکہ ملیشیا کے لیے واحد گول ڈیان نذیری (6′) نے کیا۔
ملیشیا نے میچ کا آغاز اچھا کیا اور ان کی توجہ گیند پر قبضہ برقرار رکھنے پر تھی جس کا نتیجہ نکلا۔ میچ کے چھٹے منٹ میں ڈیان نذیری نے ملیشیا کو 1-0 کی سبقت دلائی تاہم اس گول کے 4 منٹ بعد ہی میچ کے 10ویں منٹ میں ممتاز خان نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے بھارت کو 1-1 سے برابر کر دیا۔ پہلے کوارٹر کے اختتام پر دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر تھیں۔
بھارت دوسرے کوارٹر میں پوری طاقت لگا دی اور منصوبہ کام کر گیا۔دیپیکا نے میچ کے 26ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک کو گول میں تبدیل کر ہندوستان کو 2-1 سے آگے کر دیا۔ ہندوستانی ٹیم ہاف ٹائم تک 2-1 سے آگے تھی۔
وقفہ کے بعد ملیشیا نے واپسی کی پوری کوشش کی لیکن وہ ہندوستانی ڈیفنس میں نقب نہیں لگا سکی اور آخر میں ہندوستان نے میچ 2-1 سے جیت لیا۔
ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم اب 6 جون کو اپنے تیسرے پول اے میچ میں کوریا کے خلاف کھیلے گی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…