Urdu News

آرین خان ڈرگس کیس کے درمیان وائرل ہوئی شاہ رخ خان پر لکھی گئی نظم

آرین خان ڈرگس کیس کے درمیان وائرل ہوئی شاہ رخ خان پر لکھی گئی نظم

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے حال ہی میں ایک لگژری کروز لائنر ریو پارٹی کا پردہ فاش کیا اور شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان سمیت کئی افراد کو گرفتار کیا۔ اس درمیان شاہ رخ خان پر لکھی گئی ایک نظم سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس نظم کو لکھا ہے اکھل کاتیال نے۔ اس نظم میں وہ لکھتے ہیں۔وہ کبھی راہل ہیں، کبھی راج، کبھی چارلی تو کبھی میکس سریندر بھی وہ، ہیری بھی وہ دیوداس بھی اور ویر بھی رام، موہن، کبیر بھی وہ امرہے، ثمرہے رضوان، رئیس، جہانگیر بھی شاید اسی لیے کچھ لوگوں کے حلق میں پھنستا ہے کہ ایک شاہ رخ میں پورا ہندوستان بستا ہے۔

اداکارہ سوارا بھاسکر اور ہدایت کار نیرج گھیون نے شاہ رخ پر لکھی اس نظم کوسوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ اس نظم کو مداحوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کی کئی ہستیاں بھی پسند کر رہی ہیں اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔

غورطلب ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی گرفتاری کے بعد فلمی دنیا کی کئی مشہور شخصیات کھل کر شاہ رخ کی حمایت میں آ رہی ہیں۔ اس کے ساتھ شاہ رخ کے مداح بھی اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دے رہے ہیں اور انہیں ہمت دے رہے ہیں۔ کروز ڈرگ کیس میں آرین خان کی ضمانت کی سماعت بدھ کو ہوگی۔

Recommended