تفریح

عرفی کے ساتھ پیش آیا حیران کرنے دینے والا معاملہ

اپنے کپڑوں کو لے کر ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والی عرفی جاوید اب اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے بحث میں ہیں۔ عرفی کے ساتھ ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے۔ عرفی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔عرفی نے حال ہی میں دہلی میں اوبر کیب کے ساتھ برا تجربہ شیئر کیا۔ عرفی کی طرف سے بک کیا گیا کیب ڈرائیور اس کا سامان لے کر فرار ہو گیا۔ عرفی نے اس کی شکایت اوبر کمپنی سے بھی کی ہے۔

عرفی نے بک کی ہوئی کیب کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ اس اسکرین شاٹ میں کیب ڈرائیور کا نام اور تصویر نظر آ رہی ہے۔ اس کا اشتراک کرتے ہوئے، انہوں نے کہا،”میرا اوبر کمپنی کی کیب سروس کے ساتھ بہت برا تجربہ رہا ۔ جب میں دہلی میں تھی، تب میں نے چھ گھنٹے کے لیے ٹیکسی بک کرائی تھی۔ ائیرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے میں ایک جگہ لنچ کے لیے رکی۔ اس وقت ڈرائیور میرا سامان لے کر فرار ہو گیا۔ میں نے اسے کئی بار فون کیا لیکن وہ واپس آنے کو تیار نہیں ہوا“۔

عرفی جاوید نے مزید کہا،”میں نے کیب ڈرائیور کو واپس نہ آتے دیکھ کر ایک دوست کو بتایا۔ لڑکے کی آواز سن کر کیب ڈرائیور گھبرا گیا اور ایک گھنٹے بعد واپس آیا۔ جب وہ واپس آیا تو نشے میں تھا۔ میں یہ دیکھ کر دنگ رہ گئی۔ وہ ٹھیک سے چل بھی نہیں پارہا تھا۔ عرفی کا کہنا ہے کہ اوبر کیب خواتین کے لیے محفوظ نہیں ہے۔ پہلے ڈرائیور سامان لے کر فرار ہو جاتا ہے اور دو گھنٹے نشے میں دھت ہو کر واپس آتا ہے“۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago