Categories: تفریح

عصمت دری کے الزام میں گرفتار اداکار پرل وی پوری کوضمانت مل گئی

عصمت دری کے الزام میں گرفتار اداکار پرل وی پوری کوضمانت مل گئی

ٹیلی ویڑن کی دنیا کے مشہور اداکار اور ' ناگن 3' کے شہرت یافتہ پرل وی پوری کو اب ضمانت مل گئی ہے۔ 4 جون کو ، اداکار پر مبینہ طور پر ایک نابالغ لڑکی نے زیادتی کا نشانہ بنانے کاالزام لگایا تھا۔ جس کے بعد ممبئی پولیس نے اداکار کو گرفتار کرلیاتھا۔ اسی کے ساتھ ، تازہ ترین معلومات کے مطابق ، اداکار کو ایک رات کے لیے تحویل میں رکھنے کے بعد ، انہیں ہفتے کے روز ویلیو پولیس اسٹیشن (وسائی) سے عدالت لے جایا گیا ، جہاں عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

ٹیلی ویژن اداکارہ اور پرل وی پوری کی قریبی دوست کرشمہ تنہ نے سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دی ہے۔ انسٹاگرام پر پرل وی پوری کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کرشمہ تنہ نے لکھا ہے – ' ستیامیو جئےتے۔ سچائی کی جیت ہوئی ہے۔'

اداکار کو ضمانت ملنے پر اپنے مداحوں کے ساتھ ساتھ ٹیلیویڑن دنیا کی بہت سی مشہور شخصیات بھی بہت خوش ہیں۔ پرل وی پوری کی گرفتاری کی خبر سامنے آنے کے بعد ٹیلی ویڑن کی ملکہ ایکتا کپور ، وکاس قلنتری ، کرسٹل ڈسوزا ، انیتا حسنندانی اور علی گونی سمیت بہت سے ٹی وی کی مشہور شخصیات پرل کی حمایت میں سامنے آئی ہیں اور تمام مشہور شخصیات نے اداکار کے خلاف ان الزامات کو مکمل بے بنیاد ، سازش اور جھوٹا قرار دیاہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago