اداکار راجکمار راؤ کی فلم بھیڑ کو ریلیز ہوئے چار دن ہوچکے ہیں لیکن فلم باکس آفس پر فلاپ ہوتی نظر آرہی ہے۔ بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ اور اداکارہ بھومی پیڈنیکر کی فلم بھیڑ 24 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔
ہدایت کار انوبھو سنہا نے فلم کے ذریعے کورونا کی پہلی لہر میں ملک گیر لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی مشکل صورتحال کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ فلم ‘بھیڑ’ کی کہانی اس درد کو بیان کرتی ہے جو لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو برداشت کرنا پڑا۔فلم نے پہلے دن 40 لاکھ روپئے کما لئے ہیں۔
فلم نے ویک اینڈ پر صرف 1 کروڑ 40 لاکھ روپئے کمائے ہیں۔ فلم کا بجٹ 25 کروڑ ہے تاہم فلم بجٹ بھی کمانے میں ناکام رہی ہے۔ مجموعی طور پر فلم باکس آفس پر فلاپ ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ شائقین کی جانب سے پذیرائی نہ ملنے کی وجہ سے کئی شو منسوخ ہوتے نظر آرہے ہیں۔اس فلم میں راجکمار راؤ، بھومی پیڈنیکر، آشوتوش رانا، آدتیہ سریواستو، پنکج کپور، دیا مرزا جیسے اداکاروں نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔