تفریح

فلم’دی کیرالہ اسٹوری‘میں اداکارہ ادا شرما اور ہدایت کار سدیپتوسین زخمی

فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ میں اداکارہ ادا شرما اور ہدایت کار سدیپتوسین  حادثے میں زخمی

اس وقت فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری’ کی ہر طرف چرچا ہو رہی ہے۔ فلم کو شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ اسی دوران ایک بری خبر آئی ہے کہ فلم کی اداکارہ ادا شرما اور ہدایت کار سدیپتو سین کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے۔

بتایا گیا کہ دیر رات ادا شرما اور سدیپتو سین ہندو یاترا میں شرکت کے لیے تلنگانہ کے کری مندر جا رہے تھے۔ راستے میں ان کے ساتھ حادثہ ہو گیا۔ بتایا گیا کہ اس حادثے میں ٹیم کے کچھ دیگرارکان زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے بعد اب ادا شرما نے ٹویٹ کرکے اس بارے میں اہم معلومات دی ہیں۔ ادا نے ٹویٹ کیا، “میں بالکل ٹھیک ہوں۔ جیسے ہی ہمارے حادثے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، مجھے بہت سے پیغامات موصول رہے ہیں۔ پوری ٹیم ٹھیک ہے، ہم سب ٹھیک ہیں۔ فکر کرنے کی کوئی بات نہیں، لیکن آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔”

ادا شرما کے ٹوئٹ سے پہلے سدیپتو سین نے کہا تھا کہ وہ کسی ایمرجنسی کی وجہ سے ہندو یاترا میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ انہوں نے کہا، “آج ہمیں یہاں کریم نگر میں منعقدہ ایک پروگرام میں اپنی فلم کے بارے میں بات کرنی تھی، لیکن صحت کے کچھ مسائل کی وجہ سے ہم سفر نہیں کر سکتے۔ میں کریم نگر کے لوگوں سے دل سے معافی مانگتا ہوں،فلم لڑکی کو بچانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ براہ کرم ہمارا ساتھ دیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago