Urdu News

اداکارہ جیکولین فرنانڈیز اورکروڑوں کی دھوکہ دہی،کیا ہے اصل معاملہ؟

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈیز

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈیز کے خلاف رینبیکسی کے سابق پروموٹر شیویندر سنگھ کی اہلیہ ادیتی سنگھ سے مبینہ طور پر 200 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی  کے الزام میں دائر ضمنی چارج شیٹ کا نوٹس لیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ نے جیکولین کے خلاف سمن جاری کرتے ہوئے انہیں 26 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

17 اگست کو ای ڈی نے سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی تھی۔ ای ڈی نے سپلیمنٹری چارج شیٹ میں جیکولین کو ملزم بنایا ہے۔ ای ڈی  اپریل میں اس معاملے میں جیکولین کی 7 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر چکا ہے۔ای ڈی کی چارج شیٹ کے مطابق اس معاملے میں کلیدی ملزم سکیش چندر شیکھر نے 5کروڑ 71لاکھ روپے سے زیادہ کے گفٹ دیئے تھے۔

سکیش اپنی معاون پنکی ایرانی کے ذریعہ جیکولین کو گفٹ پہنچانے کا کام کرتا تھا۔ ان گفٹ میں 52لاکھ روپے کا گھوڑا اور 9لاکھ روپے کی ایک پارسی بلی بھی شامل ہے۔

ای ڈی کے مطابق سکیش جیکولین کے تحفے خریدنے کے لئے اس غیر قانونی اثاثے کا استعمال کیا جو اس نے شیوندر کی اہلیہ ادیتی سنگھ سمیت دوسری ہائی پروفائل لوگوں سے دھوکہ دہی سے وصول کیا تھا۔ای ڈی کے مطابق اس پورے جرم کے لئے سکیش نے ڈھانچہ تیا رکیا اور جرم کو انجام دیا۔

دہلی پولیس نے سکیش چندرشیکھر پر مکوکا لگایا ہے۔ سکیش اے آئی اے ڈی ایم کے سمبل معاملے میں الیکشن کمیشن کو رشوت دینے کی کوشش کے معاملے میں جیل میں بند تھا۔

Recommended