Urdu News

اداکارہ مونی رائے اپنے بوائے فرینڈ سورج نمبیار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اداکارہ مونی رائے اپنے بوائے فرینڈ سورج نمبیار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اپنی شاندار اداکاری سے ٹیلی ویژن کی دنیا سے بالی ووڈ تک اپنی پہچان بنانے والی خوبصورت اداکارہ مونی رائے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ سورج نمبیار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

مونی رائے اور سورج نمبیار کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہیں، دونوں نے جنوبی ہندوستانی روایت کے مطابق شادی کی، کیونکہ سورج جنوبی ہند کے ہیں۔ اس دوران مونی رائے نے سرخ بارڈر والی سفید ساڑھی پہن رکھی ہے اور اس کے ساتھ انہوں نے سنہری زیورات بھی پہن رکھے ہیں۔ جو ان کی خوبصورتی  میں چار چاند لگا رہی ہیں۔ وہیں سورج نے شادی کے دوران گولڈن کلر کا کرتہ اور سفید رنگ کی دھوتی پہنی تھی۔ دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

مونی اور سورج کی شادی گوا میں ہوئی، جس میں صرف فیملی ممبرز اور کچھ خاص دوست ہی شریک ہوئے۔ تفریحی صنعت سے تعلق رکھنے والے مونی کے خاص دوست، مندرا بیدی، ارجن بجلانی، میٹ برادرز وغیرہ نے اس شادی میں شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق مونی اور سورج کی پہلی ملاقات سال 2019 میں نئے سال کے موقع پر دبئی میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد دونوں میں دوستی ہوگئی اور دونوں آہستہ آہستہ ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے۔دونوں نے اپنے تعلقات کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی لیکن اس کے باوجود ان کا رشتہ دنیا سے چھپ نہیں سکا۔ اگرچہ مونی اور سورج نے کبھی اپنے رشتے کو آفیشل نہیں کیا۔ لیکن اب دونوں شادی کے بندھن میں بندھ کر ہمیشہ کے لیے ایک ہو گئے ہیں۔ مونی ایک معروف اداکارہ ہیں، جب کہ سورج ایک بزنس مین ہیں۔

Recommended