Categories: تفریح

اداکارہ مونی رائے اپنے بوائے فرینڈ سورج نمبیار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اپنی شاندار اداکاری سے ٹیلی ویژن کی دنیا سے بالی ووڈ تک اپنی پہچان بنانے والی خوبصورت اداکارہ مونی رائے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ سورج نمبیار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مونی رائے اور سورج نمبیار کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہیں، دونوں نے جنوبی ہندوستانی روایت کے مطابق شادی کی، کیونکہ سورج جنوبی ہند کے ہیں۔ اس دوران مونی رائے نے سرخ بارڈر والی سفید ساڑھی پہن رکھی ہے اور اس کے ساتھ انہوں نے سنہری زیورات بھی پہن رکھے ہیں۔ جو ان کی خوبصورتی  میں چار چاند لگا رہی ہیں۔ وہیں سورج نے شادی کے دوران گولڈن کلر کا کرتہ اور سفید رنگ کی دھوتی پہنی تھی۔ دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مونی اور سورج کی شادی گوا میں ہوئی، جس میں صرف فیملی ممبرز اور کچھ خاص دوست ہی شریک ہوئے۔ تفریحی صنعت سے تعلق رکھنے والے مونی کے خاص دوست، مندرا بیدی، ارجن بجلانی، میٹ برادرز وغیرہ نے اس شادی میں شرکت کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
رپورٹس کے مطابق مونی اور سورج کی پہلی ملاقات سال 2019 میں نئے سال کے موقع پر دبئی میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد دونوں میں دوستی ہوگئی اور دونوں آہستہ آہستہ ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے۔دونوں نے اپنے تعلقات کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی لیکن اس کے باوجود ان کا رشتہ دنیا سے چھپ نہیں سکا۔ اگرچہ مونی اور سورج نے کبھی اپنے رشتے کو آفیشل نہیں کیا۔ لیکن اب دونوں شادی کے بندھن میں بندھ کر ہمیشہ کے لیے ایک ہو گئے ہیں۔ مونی ایک معروف اداکارہ ہیں، جب کہ سورج ایک بزنس مین ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago