Categories: تفریح

اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی کرائم برانچ نے گرفتار کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلم اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو پیر کی رات دیر گئے ممبئی کرائم برانچ نے گرفتار کرلیاہے۔ اطلاعات کے مطابق کرائم برانچ نے اس سے قبل راج کندرا کو پیر کے روز پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا اور اس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ راج کندرا پرپورن انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا الزام ہے۔ رپورٹ کے مطابق کرائم برانچ نے ایک فحش فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں رواں سال فروری میں ایک مقدمہ درج کیا تھا اور اس معاملے کی تحقیقات کر رہی تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس معاملے میں راج کندرا کی گرفتاری کے بعد، انہیں طبی معائنے کے لیے جے جے اسپتال اور بعد میں پولیس کمشنر کے دفتر لے جایا گیا۔ راج کندرا کو آج یعنی منگل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ممبئی کرائم برانچ کے پاس اس معاملے میں راج کندرا کے خلاف کافی شواہد موجود ہیں اور وہ اس پورے معاملے میں اصل سازش کار دکھائی دیتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ادھر کچھ عرصے سے، راج کندرا کسی نہ کسی وجہ سے مستقل بحث میں ہے۔ اس سے قبل اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے نے شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا اور ان کے ساتھی کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 پونم پانڈے نے الزام عائد کیا کہ وہ بیرون ملک اور باہر سے آنے والی کالوں کی وجہ سے پریشان ہوگئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال جون میں ان کی ایپ پر ایک کال لائن (کال می، آئی اسٹرپ فار یو) لیک ہوئی تھی۔ ان کا دعوی ہے کہ یہ ایپ راج کندرا کی کمپنی کے ذریعہ چلائی جارہی تھی۔ اس وقت راج کندرا ممبئی کرائم برانچ کی تحویل میں ہے اور انہیں آج عدالت میں پیش کیا جانا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago