Urdu News

اداکارہ سونم کپور نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تھرو بیک تصویر شیئر کی

سونم کپوراور آنند آہوجا

بالی ووڈ کی انتہائی اسٹائلسٹ اداکارہ سونم کپور نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی ایک تھرو بیک تصویر شیئر کی ہے۔ سونم کی یہ تصویر 2017 کے نیو یارک ٹرپ کی ہے ، جب آنند آہوجا نے سونم کپور کو پرپوزل کیا تھا۔ اس تصویر میں آنند آہوجا سونم کے گال پر بوسہ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے سونم نے لکھا تھا – ' پرانا خوبصورت سفر جہاں میرے پیارے شوہر آنند آہوجا نے مجھے پرپوزکیا تھا۔'

سونم کپور کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔ سونم کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کے علاوہ ان کے شوہر نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ اداکارہ سونم کپور اور بزنس مین آنند اے آہوجا کی ایک مشترکہ دوست کے ذریعے 2014 میں ملاقات ہوئی تھی ، جس کے بعد دونوں کی دوستی ہوگئی۔

 پھر یہ دوستی محبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد ، دونوں نے 8 مئی 2018 کو کنبہ کی رضامندی سے شادی کرلی۔ سونم اور آنند خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں اور دونوں اکثر ایک دوسرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔

یادرہے کہ، سونم کپور اداکار انیل کپور کی بیٹی ہے۔ سونم نے سنجے لیلا بھنسالی کی 2007 میں "ساوریا" کے ساتھ بالی ووڈ میں بطور اداکارہ قدم رکھا تھا۔ سونم جلد ہی شوم مکھیجا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”بلائنڈ“ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

Recommended