Urdu News

عدنان سمیع نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں، مداح پریشان

معروف گلوکار عدنان سمیع

معروف گلوکار عدنان سمیع نے اپنے آفیشل انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردی ہیں۔ عدنان کے انسٹاگرام پیج پر صرف ایک پوسٹ ہے، جس میں ویڈیو پر الوداع لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔عدنان سمیع کی ایک پوسٹ کے علاوہ تمام سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی ہیں اور مداح یہ دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔ اسے سمجھ نہیں آ رہی کہ عدنام سمیع نے اپنے انسٹاگرام سے الوداع پوسٹ کے علاوہ باقی تمام پوسٹس کیوں ڈیلیٹ کر دیں۔

عدنام سمیع کی الوداعی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے ایک صارف نے سوال کیا کہ جناب کیا ہوا؟ ساتھ ہی ایک اور صارف نے لکھا کہ عدنان بھائی کو کبھی الوداع مت کہنا۔

تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی ماننا ہے کہ عدنان کی الوداع پوسٹ ان کے اگلے ٹریک کو پروموٹ کرنے کی حکمت عملی ہے۔ ساتھ ہی عدنان کی تمام پوسٹس سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر موجود ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پدم شری ایوارڈ یافتہ عدنان سمیع نے بالی ووڈ میں کئی ہٹ گانے گائے ہیں۔ عدنان سمیع کے گائے ہوئے چند گانوں میں تو صرف میرا محبوب، کبھی تو نظر ملاو، گیلا گیلا گیلا، آوارہ دل وغیرہ شامل ہیں۔

Recommended