Urdu News

ہریانہ کے بعد اب گجرات میں بھی ٹیکس فری ہوا ‘دی کشمیر فائلز

ہریانہ کے بعد اب گجرات میں بھی ٹیکس فری ہوا 'دی کشمیر فائلز

کشمیری پنڈتوں کے درد کو بیان کرنے والی وویک رنجن اگنی ہوتری کی فلم 'دی کشمیر فائلز' 11 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔ اس فلم کو شائقین میں کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ ہر کوئی اس فلم کو سراہ رہا ہے۔ حال ہی میں ہریانہ حکومت نے اس فلم کو ریاست میں ٹیکس فری کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب گجرات نے بھی اس فلم کو ٹیکس فری بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گجرات حکومت کے اس فیصلے پر 'دی کشمیر فائلز' کے ڈائریکٹر وویک رنجن اگنی ہوتری نے ٹویٹ کرکے گجرات حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل کو ٹیگ کرتے ہوئے وویک رنجن اگنی ہوتری نے لکھا – 'بہت شکریہ جناب۔ اس سے گجرات کے عام لوگوں کو آزاد ہندوستان کا سب سے بڑا المیہ دیکھنے میں مدد ملے گی!

یہ بات قابل ذکر ہے کہ فلم دی کشمیر فائلز جس میں انوپم کھیر، متھن چکرورتی، پلوی جوشی، اتل سریواستو، بھاشا سنبلی، چنموئے منڈلیکر اور پونیت اسار نے اداکاری کی ہے، سچے واقعات سے متاثر ہے۔ یہ فلم زی اسٹوڈیوز، آئی اے ایم بدھا اور ابھیشیک اگروال آرٹس کے بینرز تلے تیار کی گئی ہے، جب کہ فلم کے ہدایت کار وویک رنجن اگنی ہوتری ہیں۔

Recommended