Urdu News

جانی ڈیپ کے ساتھ قانونی جنگ ہارنے کے بعد مایوس ایمبر ہرڈ نے اپنا درد بیان کیا

جانی ڈیپ کے ساتھ قانونی جنگ ہارنے کے بعد مایوس ایمبر ہرڈ نے اپنا درد بیان کیا

ہالی وڈ اداکار جانی ڈیپ نے اپنی سابق اہلیہ اور ہالی ووڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ہے۔ ساتھ ہی یہ کیس ہارنے کے بعد ایمبر ہرڈ کافی مایوس ہو گئی ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کر کے اپنے درد کا اظہار کیا ہے۔

ایمبر ہرڈ نے اپنی پوسٹ میں لکھا- ’میں آج جو مایوسی محسوس کی ہے، وہ الفاظ سے باہر ہے۔ اس حقیقت سے دل ٹوٹ گیا کہ ثبوت کا پہاڑ بھی پاور، اثر و رسوخ اور  میرے سابق شوہر کے تسلط کے سامنے کچھ بھی نہیں رہا۔ میں اس سے بھی زیادہ حیران ہوں کہ یہ  سماعت  باقی خواتین کے لیے کیا معنی رکھتی ہے۔ یہ ایک ایسی جنگ ہے جہاں کھل کربولنے والی خواتین کو سرعام شرمندہ کیا جا سکتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جانی کے  وکیل جیوری کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے۔ مجھے افسوس ہے کہ میں یہ کیس ہار گئی لیکن اس سے بھی زیادہ افسوس اد بات کا ہے کہمجھے لگتا ہے کہ میں نے ایک امریکی کی حیثیت سے ایک حق کھو دیا ہے – آزادانہطور پر کھل کربولنے کا“۔

اہم بات یہ ہے کہ ایمبر ہرڈ نے جانی ڈیپ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا اور ساتھ ہی ساتھ جبری تعلقات کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق جانی ڈیپ اور ایمبر کے درمیان قانونی لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب ایمبر نے 2018 میں ایک اخباری مضمون لکھا۔ اس میں انہوں نے خود کو گھریلو تشدد کا شکار بتایا۔ اس کے بعد جانی ڈیپ نے ایمبر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔ اس کے بعد سے دونوں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق انکشافات کر رہے تھے۔ لیکن اب یہ فیصلہ جانی ڈیپ کے حق میں آیا ہے جس کے بعد ایمبر کافی مایوس ہیں۔

Recommended