Categories: تفریح

ایف آئی آر درج ہونے کے بعد کنگنا رناوت نے شیئر کی بولڈ تصویر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلم اداکارہ کنگنا رناوت ان دنوں مسلسل تنازعات میں ہیں۔ حال ہی میں کنگنا نے وزیر اعظم مودی کے زرعی قانون کو واپس لینے کے بعد کسانوں کی تحریک کا خالصتان سے موازنہ کیاتھا جس کے بعد ان کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کئی ایف آئی آر درج  کی گئی  ہیں۔ مہاراشٹرا پولیس نے بھی سکھ برادری کے خلاف توہین آمیز تبصرہ  کرنے پر کنگنا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ان سب کے درمیان اب کنگنا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی کافی بولڈ تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں کنگنا ہاتھ میں وائن  کا گلاس لیے چل کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے لکھا- ’ایک اور دن، ایک اور ایف آئی آر… اگر وہ مجھے گرفتار کرنے آتے ہیں… میرا موڈ فی الحال گھر پر  کچھ ایسا ہی ہے‘۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کنگنا کی اس تصویر کو دیکھ کر صاف اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انہیں اپنے خلاف ایف آئی آر درج ہونے سے  کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ کنگنا رناوت گزشتہ دنوں اپنے ملک کی آزادی کو بھیک بتانے والے  اپنے بیان کے بعد سے مسلسل بحث میں ہیں۔ کنگنا مودی حکومت کے زرعی قانون کو واپس لینے کے فیصلے سے بھی ناخوش ہیں اور اس پر اپنی ناراضگی بھی ظاہر کی تھی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago