Urdu News

جگ جگ جیو کی کامیابی کے بعد ویکیشن منانے نکل گئیں کیارا اڈوانی

جگ جگ جیو کی کامیابی کے بعد ویکیشن منانے نکل گئیں کیارا اڈوانی

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ کیارا اڈوانی اور اداکار ورون دھون کی فلم جگ جگ جیو 24 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے۔ فلم ان دنوں باکس آفس پر بہت اچھا بزنس کر رہی ہے۔ فلم کی کامیابی کو لے کر پوری ٹیم بہت پرجوش ہے۔

فلم کی کامیابی کے بعد کیارا چھٹیاں منانے باہر چلی گئی ہیں۔ انہوں نے چھٹی پر جانے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیجس میں وہ جہاز میں ونڈو والی سیٹ پر بیٹھی ہیں اور ان کے ہاتھ میں جوس کا گلاس ہے۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا – اس چھٹی کی بہت ضرورت تھی۔

فلم جگ جگ جیو کی کمائی کی بات کریں تو فلم نے توقعات کے مطابق آغاز کیا اور ویک اینڈ پر فلم کی کمائی میں تیزی درج کی گئی۔ فلم نے ریلیز کے دن 9.28 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ اس کے بعد ویک اینڈ پر اس کی کمائی میں اضافہ ہوا اور ہفتہ کے روز فلم نے 12.55 کروڑ روپے کمائے، اتوار کو فلم نے 15.10 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ پیر کو فلم نے تقریباً 4.80 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ توقع ہے کہ دوسرے ویک اینڈ پر بھی فلم کی کمائی میں اضافہ ہوگا۔

فلم کی کہانی کی بات کریں تو یہ ایک مکمل فیملی ڈرامہ ہے۔ فلم میں ورون دھون اور کیارا اڈوانی میاں بیوی کے کردار میں ہیں جب کہ انل کپور اور نیتو کپور فلم میں ورون کے والدین کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں باپ بیٹا اپنی شادی شدہ زندگی میں خوش نہیں ہیں اور اپنی بیویوں سے طلاق لینا چاہتے ہیں۔ فلم میں کافی کامیڈی ہے جسے شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں۔ اس فلم میں منیش پال اور پراجکتا کولی نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

Recommended