Urdu News

وکی۔کیٹ کے بعد اب مداحوں کو کن سلیبریٹیزکی شادی کا انتظار ہے؟

وکی۔کیٹ کے بعد اب مداحوں کو ان سلیبریٹیزکی شادی کا انتظار

سال 2021 تفریحی صنعت کے لیے شادیوں کا موسم رہا ہے۔ اس سال بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ورون دھون-نتاشا دلال، دیا مرزا-ویبھو ریکھی، یامی گوتم-آدتیہ دھر، راجکمار راو-پترلیکھا، انکیتا لوکھنڈے-وکی جین، کٹرینہ کیف-وکی کوشل وغیرہ کے بعد اب بھی کچھ بالی ووڈ جوڑے ایسے ہیں جنہیں مداح جلد از جلد شادی کے بندھن میں بندھتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ قیاس آرائیاں ہیں کہ بالی ووڈ کی یہ مشہور شخصیات اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ اس فہرست میں پہلا نام مشہور لوبرڈ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا ہے۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کئی موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ دونوں کے افیئر کے چرچے کافی عرصے سے چل رہے ہیں اور اس سال دونوں نے اپنے رشتے پر مہر بھیثبت کر دی ہے۔ دونوں جلد ہی ایان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'برہماستر' میں امیتابھ بچن کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ وہیں فینس اس جوڑی کو ریل لائف کے ساتھ ساتھ ریئل لائف میں بھی ایک ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ مداحوں کو دونوں کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے۔

علی فضل۔ ریچا چڈا

فلم اداکار علی فضل اور ریچا چڈھا بھی ایک دوسرے کو طویل عرصے سے ڈیٹ کر رہے ہیں۔ دونوں نے اپنے رشتے پر بھی مہر ثبت کر دی ہے اور اکثر مواقع پر ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ دونوں رواں سال شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے لیکن ملک میں کورونا کی وبا پھیلنے اور کچھ مصروفیات کے باعث دونوں اس سال شادی نہیں کرسکے تاہم قیاس کیا جارہا ہے کہ 2022 میں یہ جوڑا بھی شادی کرلے گا۔

سدھارتھ ملہوترا-کیارا ایڈوانی

فلم اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی بھی ان دنوں اپنے رشتے کو لے کرچرچہ میں ہیں لیکن ان دونوں میں سے کسی نے بھی اب تک کھل کر اپنے رشتے  کے بارے میں کچھ نہیں کہاہے۔ فلم شیرشاہ کے بعد دونوں کو اکثر کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے اور قیاس آرائیاں ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ شائقین اس جوڑی کو بے حد پسند کرتے ہیں اورفینس اس جوڑے کو جلد از جلد شادی کے بندھن میں بندھتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

ٹائیگر شراف – دیشا پٹانی

بالی ووڈ میں ایکشن ہیرو کے طور پر پہچاچکے ہینڈسم اداکار ٹائیگر شراف اور اپنے ڈانس مووز کے لیے مشہور دیشا پٹانی بھی اپنے رشتے کو لے کر اکثر بحث میں رہتے ہیں۔ تاہم دونوں نے کھل کر اپنے رشتے پر مہر ثبت نہیں کی ہے لیکن دونوں کو اکثر کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے اور دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی تصویر پر ردعمل بھی دیتے رہتے ہیں۔ مداح بھی اس جوڑے کو ہمیشہ کے لیے ایک ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

ان سب کے علاوہ تارا ستاریا-آدر جین، ملائکہ اروڑہ-ارجن کپور، اتھیا شیٹی-کے ایل راہل وغیرہ کی طرف سے بھی  اپنے اپنے ریلیشن شپ کی تصدیق کا انتظار ہے۔

Recommended