Urdu News

بائیس سال بعد اجے دیوگن سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ میں کام کے لیے تیار

اجے دیوگن اور


بائیس  سال بعد اجے دیوگن سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ میں کام کے لیے تیار

سنجے لیلا بھنسالی اس وقت اپنی آنے والی فلم گنگوبائی کاٹھیا واڑی کے بارے میں بحث میں ہیں۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اجے دیوگن نے بھی فلم میں قدم رکھا ہے اور وہ آج سے اس فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ فلمی نقاد ترن آدرش نے اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔ ترن آدرش نے سوشل میڈیا پر یہ معلومات ٹویٹ کی۔

اجے دیوگن نے فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ میں کام کرنے کے لیے 22 سال بعد سنجے لیلا بھنسالی سے ہاتھ ملایا ہے۔ ابھی تک فلم میں اجے دیوگن کے کردار کا انکشاف نہیں ہوا ہے ، لیکن قیاس کیا جارہا ہے کہ اجے دیوگن اس فلم میں کریم لالہ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ سے قبل اجے دیوگن نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں کام کیا تھا۔

عالیہ بھٹ فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ میں مرکزی کردار میں ہیں اور وہ فلم میں مافیا کوئین بنی ہیں۔ یہ فلم حسین زیدی کی کتاب ، ممبئی کے مافیا کوئینز کے ایک باب پر مبنی ہے۔ عالیہ بھٹ کی یہ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ پہلی فلم ہے۔ عالیہ بھٹ پہلی بار اجے دیوگن کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کرتے بھی نظر آئیں گی ، سنجے لیلا بھنسالی اور جینتی لال گوئل کی تیار کردہ فلم رواں سال 30 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

روبینہ دلیک شوہر ابھینو شکلا کے ساتھ ڈانس کرتی ہوئی نظر آئیں

بگ باس14کی فاتح روبینہ دلیک ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں۔ حال ہی میں ، روبینہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیاہے ، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں روبینہ اپنے شوہر ابھینو شکلا کے ساتھ لوک ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو میں روبینہ اور ابھینیو کیتال دیکھنے کے لائق ہے۔سوشل میڈیا پر روبینہ اور ابھینو کے اس ڈانس ویڈیو کو شائقین بہت پسند کررہے ہیں اور اس پر خوب ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ روبینہ دلیک اور ابھینو شکلا ، دونوں ہی ٹیلی ویژن کی دنیا میں مشہور اداکار ہیں۔ دونوں نے تقریباً تین سال ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹنگ کرنے کے بعد سال 2018 میں شادی کی۔

ابھینو شکلا روبینہ دلیک کے ساتھ بگ باس 14 کا بھی حصہ تھے۔ شو میں دونوںمحبت کے ساتھ ساتھ دونوں اپنے جھگڑوں کی وجہ سے بھی بحث میں رہے تھے۔روبینہ دلیک نے اپنے اداکاری کا آغاز جی زی ٹی وی کے مشہور سیریل چھوٹی بہو سے کیا تھا۔

Recommended