Urdu News

اجے دیوگن نے کاجول کو خاص انداز میں یوم پیدائش کی مبارک باد پیش کی

اجے دیوگن اور کاجول

فلمی اداکارہ کاجول آج اپنا 47 واں یوم پیدائش  منا رہی ہیں۔ اس خاص موقع پر کاجول کے اداکار شوہر نے ان کے یوم یدائش پر انہیں ایک خاص انداز میں مبارکباد دی ہے۔ اجے دیوگن نے سوشل میڈیا پر ایک بہت ہی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں کاجول اپنے شوہر اجے دیوگن کے کندھے پر سر رکھ کر ہنس رہی ہے۔ اجے دیوگن بھی تصویر میں مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان دونوں کی یہ تصویر کسی تقریب کے دوران لی  گئی معلوم ہوتی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے، اجے نے کیپشن میں لکھا- ’آپ نے ہمیشہ ہی میرے چہرے پر مسکراہٹ لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ آپ  میرے لیے بہت اسپیشل ہیں۔ میں آپ کے یوم پیدائش کو اسپیشل بنانے کی پوری کوشش کروں گا‘۔

شائقین سوشل میڈیا پر اجے اور کاجول کی اس تصویر کو بہت پسند کر رہے ہیں۔ کاجول اور اجے دیوگن بالی وڈ کے مشہورکپلس میں سے ایک ہیں۔ دونوں کی محبت کی کہانی کسی فلم کی کہانی سے کم نہیں ہے۔ دونوں کی ملاقات فلم 'ہلچل' کے سیٹ پر ہوئی۔ جب اجے دیوگن نے کاجول کو دیکھا تو انہوں نے انہیں کوئی توجہ نہیں دی۔ وہ سیٹ پر بہت سنجیدہ تھے۔ دوسری طرف، کاجول تھوڑا سا چلبلی ہیں۔ اجے کو دیکھ کر انہیں تھوڑا عجیب سا لگا۔ فلم کی شوٹنگ ختم ہو گئی اور دونوں اپنے الگ الگ راستے پر چل دیے، لیکن قسمت کو کچھ اورہی منظور تھا۔

دونوں کو ایک بار پھر فلم 'غنڈہ راج' میں ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ اس دوران دونوں کے درمیان اچھی دوستی ہوگئی۔ فلم کی شوٹنگ ختم ہو گئی اور دونوں ایک بار پھر الگ ہو گئے۔ اس کے بعد دونوں کی ملاقات فلم 'عشق' کے سیٹ پر ہوئی اور کافی الگ طبیعت کے باوجود دونوں کو پیار ہوگیا۔ دنیا سے اپنی محبت کو چھپاتے ہوئے، دونوں نے فلم 'پیار تو ہونا ہی تھا' کے سیٹ پر ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا اور 20 فروری 1999 کو دونوں نے قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کرلی۔کاجول نے 20 اپریل 2003 کو بیٹی نیاسا کو جنم دیا۔ نیاسا کی پیدائش کے سات سال بعد، کاجول دوبارہ ماں بنیں اورانہوں نے 13 ستمبر 2010 کو بیٹے یوگ کو جنم دیا۔ آج اجے اور کاجول اپنے بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ دونوں کو اکثر کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ کاجول اور اجے دیوگن کی جوڑی بالی وڈ کے کامیاب جوڑوں میں سے ایک ہے۔

Recommended