Categories: تفریح

اجے دیوگن کامیڈی فلم ’گوبر‘ بنائیں گے

اجے دیوگن کامیڈی فلم ’گوبر‘ بنائیں گے

بالی وڈ کے سنگم اسٹار اجے دیوگن ایک کامیڈی فلم ’گوبر‘ بنانے جارہے ہیں۔اجے دیوگن سدھارتھ رائے کپور کے ساتھ مل کر فلم ’گوبر‘ بنا رہے ہیں۔یہ مزاحیہ زونر کی فلم ہے۔

اس کی ہدایت کاری کا کام برسوں سے اشتہاری فلموں کی تخلیق میں سرگرم سبل شیخاوت کریں گے ۔سبل نے اسے سمبھیت مشرا کے ساتھ مل کر لکھا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ فلم کی کہانی 90 کی دہائی کے پس منظر پر مبنی ہے۔اجے دیوگن نے کہا ’’گوبر کی کہانی بہت ہی انوکھی ، حیرت انگیز ، تفریحی آمیز اور دل چسپ ہے۔مجھے مکمل یقین ہے کہ یہ فلم دیکھنے والوں کو سینما گھروں کی جانب متوجہ کرے گی۔ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم جیسا چاہتے ہیں یہ فلم ویسا ہی اثر ڈالے گی ۔ہم چاہتے ہیں کہ ناظرین ہنسیں ، آرام کریں ، تھوڑا سوچیں اوراس کے ساتھ ساتھ لطف اندوز بھی ہوں‘‘۔

ہدایت کار

مصنف سبل شیخاوت نے کہا ’گوبر‘ ایک ایسی فلم ہے جو دیکھنے والوں کو 90 کی دہائی کے د لچسپ دنوں اور چھوٹے شہر کے باشندوں کی سادہ زندگی کی طرف لے جائے گی۔میں نے یہ کہانی حقیقی واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے لکھی ہے۔میں اجے اور سدھارتھ جیسے دو قابل احترام پروڈیوسروں کا شکرگزار ہوں اور خوش ہوں کہ انہوں نے میرے نظریہ پر اعتماد دکھایا اور کہانی پیش کرنے کے لئے ایک قابل تعریف کینواس دیا۔دونوں ہی پروڈکشن ہاؤس نے بہترین سنیما دیئے ہیں اور مجھے امید ہے کہ میری ہدایت بھی اتنی ہی بہترین ہوگی۔میں بطور ہدایت کار بہت پرجوش ہوں‘‘۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago