Categories: عالمی

بائیڈن انتظامیہ کی روس پرہیکنگ کے الزام میں پابندیاں عاید،10سفارت کارامریکہ بدر

بائیڈن انتظامیہ کی روس پرہیکنگ کے الزام میں پابندیاں عاید،10سفارت کارامریکہ بدر

واشنگٹن،16اپریل(انڈیا نیرٹیو)

امریکہ کی بائیڈن انتظامیہ نے ہیکنگ کے الزام میں روس کے 10 سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا ہے اور 38 روسی شخصیات ، اداروں اور کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عاید کردی ہیں۔صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے یہ اقدام روسیوں کی جانب سے امریکا کے سرکاری اداروں اور ایجنسیوں کے کمپیوٹر نظاموں کو ہیک کرنے کے الزام میں کیا ہے۔روسی ہیکروں نے مبیّنہ طور پر ”سولرونڈز“ کے نام سے امریکا کی نو ایجنسیوں کے سوفٹ وئیر میں ایک خطرناک کوڈ داخل کردیا تھا تاکہ وہ اس کے ذریعے ان کے نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کرسکیں۔

اس کے علاوہ امریکی حکام نے گذشتہ ماہ صدر ولادی میر پوتین پر یہ الزام عاید کیا تھا کہ انھوں نے گذشتہ سال امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ایسی سائبر کارروائیوں کی اجازت دی تھی جن سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی راہ ہموار ہوسکے۔تاہم ابھی تک ایسی کوئی شواہد سامنے نہیں لائے گئے جن سے یہ پتا چل سکے کہ روس نے امریکا میں منعقدہ صدارتی انتخابات کو تبدیل کرانے کے لیے اس طرح کی کوئی مداخلت کی تھی۔بائیڈن انتظامیہ نے جمعرات کو روس کی چھے کمپنیوں پر ملک کی سائبر سرگرمیوں کی معاونت پر پابندیاں عاید کی ہیں۔ان کے علاوہ 32 افراد اور روسی اداروں پر گذشتہ سال امریکہ میں صدارتی انتخابات میں مداخلت اور غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں پابندیاں عاید کی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ جن 10 روسی سفارت کاروں کو امریکا بدر کیا جارہا ہے،ان میں روسی انٹیلی سروسز کے نمایندے بھی شامل ہیں۔اس کا مزید کہنا ہے کہ صدر بائیڈن روس کی جانب سے افغانستان میں طالبان کی امریکی اوراتحادی فوجوں پر حملوں کی حوصلہ افزائی کا سفارتی ، عسکری اور انٹیلی جنس ذرائع سے جواب دینے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا کہ امریکا اس ضمن میں روس کے خلاف کیا اقدامات کرے گا۔البتہ قبل ازیں امریکی حکام یہ کہہ چکے ہیں کہ یہ اقدامات علانیہ اور غیرمرئی دونوں ہوسکتے ہیں۔امریکہ کی روس کے خلاف ان نئی پابندیوں سے دونوں ملکوں میں پہلے سے کشیدہ تعلقات میں مزید تناؤآئے گا۔صدر بائیڈن نے اسی ہفتے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین سے فون پر گفتگو میں کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ امریکا اپنے بین الاقوامی مفادات کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کرے گا۔انھوں نے یوکرین کی سرحد پر روسی فوج کی آمد کے بعد یہ فون کال کی تھی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دسمبر 2020ءمیں روس پر امریکہ کی متعدد سرکاری ایجنسیوں کے کمپیوٹر نظاموں پر تباہ کن حملے کا الزام عاید کیا تھا۔اس حملے میں دنیا بھر میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ ”ایک تھرڈپارٹی کے سوفٹ وئیر کے ذریعے امریکی حکومت کے نظاموں کے اندر ایک کوڈ داخل کیا گیا تھا۔“ ان کا کہنا تھا کہ امریکی ایجنسیوں کے نظاموں پر اس بڑے سائبر حملے میں واضح طور پر روس کا ہاتھ کارفرما ہے جب کہ روس نے اس الزام کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ اس کا اس سائبر حملے سے کوئی لینا دینا نہیں۔

روس کا امریکہ کو جلد جارحانہ جواب دینے کا اعلان

امریکی پابندیوں پر روسی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کرلیا، روسی وزارت خارجہ نے امریکہ کو جلد جارحانہ جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔امریکی پابندیوں پر روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ روس پر امریکہ کی نئی پابندیوں کا عنقریب جارحانہ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی نئی پابندیاں امریکی صدر بائیڈن کی روس کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کے برعکس ہیں جب کہ روس متعدد دفعہ امریکا کو مخالفانہ اقدامات کے نتائج سے خبردار کرچکا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago