Urdu News

اکشے کھنہ نے فلم ‘ہمالیہ پترا’ سے بالی ووڈ میں رکھا تھا قدم، یوم پیدائش پر خاص تحریر

اکشے کھنہ نے فلم 'ہمالیہ پترا' سے بالی ووڈ میں رکھا تھا قدم

برتھ ڈے اسپیشل 28 مارچ

بالی ووڈ فلم اداکار اکشے کھنہ 28 مارچ 1975 کو پنجاب میں پیدا ہوئے۔اکشے مشہور اداکار ونود کھنہ کے بیٹے ہیں جنہوں نے 70-80 کی دہائی میں فلمی پردے پر راج کیا۔ اپنے والد سے متاثر ہو کر اکشے نے بھی اپنے کیریئر کے طور پر اداکاری کا انتخاب کیا۔ اکشے نے بطور اداکار اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم 'ہمالیہ پترا' سے کیا، ان کے والد ونود کھنہ اس فلم کے پروڈیوسر تھے، لیکن اکشے اپنی پہلی فلم میں کوئی خاص کارنامہ نہ دکھا سکے اور یہ فلم فلاپ ثابت ہوئی۔

اسی سال اکشے کی ایک اور فلم 'بارڈر' ریلیز ہوئی جس کے ہدایت کار جے پی دتہ تھے، اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہی اور یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ہوگئی۔ اس کے بعد اکشے کی کئی فلمیں آئیں، جن میں قدرت، محبت، لاوارث، بھائی بھائی اور ڈولی سجا کے رکھنا وغیرہ شامل ہیں، لیکن یہ تمام فلمیں باکس آفس پر ناکام رہیں لیکن اکشے نے ہمت نہیں ہاری اور سال 1999 میں اکشے کی فلم ’آاب لوٹ چلیں‘ سے اکشے کوکیریئرکوسہارا ملا، اس فلم میں ایشوریہ رائے کے ساتھ ان کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا۔

اس کے بعد دونوں ایک بار پھر فلم 'تال' میں نظر آئے۔ اکشے کھنہ عامر خان اور سیف علی خان کے ساتھ 2001 کی فلم 'دل چاہتا ہے' میں بھی نظر آئے۔ انہوں نے فلم میں اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں کو چھو لیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ فلم ان کے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ بن گئی۔ اکشے نے اپنے فلمی کیریئر میں ہر طرح کے کردار ادا کیے ہیں، ان کی اہم فلموں میں ہمراز، ہنگامہ، ایل او سی کارگل، سلام عشق، گاندھی مائی فادر، ریس، مام، سیکشن 375، سب کشال منگل وغیرہ شامل ہیں۔ اکشے کھنہ کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو وہ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں۔ اکشے اب بھی فلم انڈسٹری میں سرگرم ہیں اور جلد ہی فلم دریشیم 2 میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے

Recommended