Urdu News

اکشے کمار نے ٹوئنکل کھنہ کے یوم پیدائش پر ایک خوب صورت تصویر شیئر کی، کیا ہے اس تصویر کی خاصیت؟

اکشے کمار نے ٹوئنکل کھنہ کے یوم پیدائش پر ایک خوب صورت تصویر شیئر کی

آج بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار یعنی اکشے کمار کی اہلیہ اور اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کایوم پیدائش ہے۔ ٹوئنکل اس سال اپنایوم پیدائش مالدیپ میں اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ منا رہی ہیں۔ اس خاص موقع پر اکشے کمار نے ٹوئنکل کھنہ کو خصوصی انداز میں یو م پیدائش کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ ایک بہت ہی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں اکشے اور ٹوئنکل دونوں ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی اکشے نے ٹوئنکل کے لیے دل کو چھو لینے والی پوسٹ بھی لکھی ہے۔ اکشے نے لکھا- 'آپ کاساتھ میرے ساتھ ہے… اس لیے میرے لیے زندگی کی مشکلات سے لڑنا آسان ہو جاتا ہے۔ یوم پیدائشمبارک ہوٹینا‘۔

اکشے کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے اور مداح اکشے کی اس پوسٹ کے ذریعے ٹوئنکل کو یوم پیدائش کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ اکشے اور ٹوئنکل کا شمار بالی ووڈ کی مشہور جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ دونوں کی شادی کو 20 سال ہوچکے ہیں لیکن آج بھی ان کی محبت دیکھنے کے لائق ہے۔ دونوں سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیورہتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کرتے ہیں۔

دونوں کی پہلی ملاقات ممبئی میں فلم فیئر میگزین کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ ٹوئنکل کو دیکھتے ہی اکشے ان پرفدا ہو گئے۔ فلم 'انٹرنیشنل کھلاڑی' کی شوٹنگ کے دوران ان کی محبت میں پروان چڑھی اور دونوں نے 17 جنوری 2001 کو خاندان کی رضامندی سے شادی کر لی۔ شادی کے بعد ٹوئنکل نے فلموں سے کنارہ کر لیا۔ اس جوڑے کے دو بچے ہیں، ایک بیٹا آرو اور ایک بیٹی ستارہ۔ ٹوئنکل کھنہ ان دنوں تحریری کام میں سرگرم ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بالی ووڈ میں کئی ہٹ فلمیں دینے والے اکشے کمار کی کئی فلمیں ریلیز کی قطار میں لگی ہوئی ہیں جس میں پرتھوی راج، بچن پانڈے، رکشا بندھن، رام سیتو، اوہ مائی گاڈ۔2 وغیرہ شامل ہیں۔

Recommended