Urdu News

فلم’ہیرا پھیری 3‘سے باہر نہیں ہوں گے اکشے کمار،میکرز نے کیا کہا؟

فلم’ہیرا پھیری 3‘سے باہر نہیں ہوں گے اکشے کمار

اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول کی فلم ہیرا پھیری کے تیسرے پارٹ  کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی دنوں سے بحث چل رہی ہے۔ شائقین اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ حال ہی میں فلم کے حوالے سے خبریں آرہی تھیں کہ اداکار کارتک آرین اس فلم میں اکشے کمار کی جگہ لیں گے لیکن اب ایک تازہ اپڈیٹ  سامنے آئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہیرا پھیری۔ 3 میں اکشے کمار شائقین کوپہلے کی طرح  ہنساتے نظر آئیں گے ۔ میکرس نے یہ فیصلہ عوامی مطالبے کو دیکھتے ہوئے کیا ہے۔ ٹوئٹر پر ’ہیرا پھیری 3‘ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ساتھ ہی اس فلم میں کارتک آرین بھی نظر آئیں گے اور اس خبر کی تصدیق حال ہی میں اداکار پریش راول نے بھی کی۔ ایسے میں اکشے اور کارتک کو بڑے پردے پر ایک ساتھ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

خاص بات یہ ہے کہ سال 2000 میں آئی فلم ‘ہیرا پھیری’ سپرہٹ ثابت ہوئی تھی ، جس میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول نے دھوم مچا دی تھی۔ اس فلم کا دوسرا سیکوئل 2006 میں آیا تھا اور اب شائقین اس کے  تیسرے پارٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Recommended