تفریح

اکشے کمار نے اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کو ان کے برتھ ڈے پر الگ انداز میں دی مبارکباد

ممبئی،29 دسمبر(انڈیا نیریٹو)

بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار یعنی اکشے کمار کی اہلیہ اور اداکارہ و مصنفہ ٹوئنکل کھنہ کا آج 48واں برتھ ڈے ہے۔ اس خاص موقع پر اکشے کمار نے مزاقیہ انداز میں ٹوئنکل کھنہ کویوم پیدائش کی مبارکباد دی۔

اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ٹوئنکل کھنہ ڈانس کرتی اور گاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اکشے کمار نے لکھا-”جب آپ دوسرے دن میری لائیو پرفارمنس کو یاد کر کے خوش ہوسکتے ہیں تو مجھے خوشی ہے کہ میں ہر روز آپ کو اور آپ کے پاگلپن کو دیکھتا ہوں، لیکن جتنا میں تم سے پیار کرتا ہوں، مجھے سچ میں لگتا ہے کہ تمہیں گانا بند دینا چاہیے اور ہیپی برتھ ڈے ٹینا“۔

اکشے کی اس پوسٹ کو مداح بے حد پسند کر رہے ہیں اور ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئنکل کھنہ کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کا شمار بالی ووڈ کی مشہور جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ دونوں کی لو اسٹوری بہت دلچسپ رہی ہے۔ اکشے اور ٹوئنکل کی پہلی ملاقات ممبئی میں فلم فیئر میگزین کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔

ٹوئنکل کو دیکھتے ہی اکشے ان پر فدا ہو گئے ۔ فلم ‘انٹرنیشنل کھلاڑی’ کی شوٹنگ کے دوران دونوں میں محبت ہو گئی اور دونوں نے 17 جنوری 2001 کو خاندان کی رضامندی سے شادی کر لی۔ شادی کے بعد ٹوئنکل نے خود کو فلمی دنیا سے دور کر لیا۔ اکشے اور ٹوئنکل کے دو بچے آرو اور نیتارا ہیں۔ ٹوئنکل کھنہ ان دنوں لکھنے میں سرگرم ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو ہیں۔ٹوئنکل کی فین فالوونگ لاکھوں میں ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago